اسلام آباد تھانہ کرپا کا افتتاح کر دیا گیا 48پولیس افسران وملازمان جن میں 4سب انسپکٹرز،10اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 8ہیڈ کنسٹیبل اور 26کنسٹیبلا ن متعینہ کردئیے گئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد تھانہ کرپا کا افتتاح کر دیا گیا 48پولیس افسران وملازمان جن میں 4سب انسپکٹرز،10اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 8ہیڈ کنسٹیبل اور 26کنسٹیبلا ن متعینہ کردئیے گئے

اسلام آباد نظام نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
      
   اسلام آباد تھانہ کرپا کا افتتاح کر دیا گیا    48پولیس افسران وملازمان جن میں 4سب انسپکٹرز،10اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 8ہیڈ کنسٹیبل اور 26کنسٹیبلا ن متعینہ کردئیے گئے                                                        
ایس پی رورل نے نئے تھانہ کر پا کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،گورنمنٹ آف پاکستان نے وفاقی دارلحکومت میں تین نئے تھانہ جات کی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی تھی،نئے تھانہ جات میں تھانہ پھلگراں،کرپااور سنگجانی شامل ہیں،نئے قائم شدہ تھانہ کر پاکو مکمل آپریشنل کرنے کیلئے نفری اور ساز و سامان مہیا کر دیا گیاہے،نئے تھانوں کے قیا م کا مقصد شہریوں کو بر وقت اور انکی دہلیز پر خدمت فراہم کرنے اور جرائم کا سدباب کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت آف پاکستان نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تین نئے تھانہ جات کی کی منظوری دی تھی،جس میں ایس پی رورل نے نئے قائم شدہ تھانہ کر پا کا باقاعدہ افتتاح کر دیاگیاہے، سب انسپکٹر عمران حیدرایس ایچ او کرپاتعینات کر دئیے گئے ہیں اور کل48پولیس افسران وملازمان جن میں 4سب انسپکٹرز،10اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 8ہیڈ کنسٹیبل اور 26کنسٹیبلا ن متعینہ کردئیے گئے ہیں، تھانے کے امور کی انجام دہی کیلئے ایس ایچ او کو گاڑی مہیا کر دی گئی ہے،تھانہ کے اسلحے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تھانہ کو رال میں پہلے سے قائم شدہ کوت سے اسلحہ دیا جائے گا اور تھانہ کورال میں نئے تھانہ کے علاقے کے متعلقہ زیر تفتیش کیسز،پولیس اسٹیشن ریکارڈ کو دونوں تھا نہ جات میں برابر تقسیم کیا جائے گا،فرنٹ ڈیسک دونوں تھانہ جات کیلئے ایک ہی رہے گا،جو پہلے سے تھانہ کو رال میں آپریشنل ہے،نئے تھا نہ جا ت کے قیا م کا  مقصد سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے اور جرائم کا سدباب کرنا ہے، پولیس جہاں شہری علاقوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں وہاں نواحی علاقوں کوبھی جرائم سے پاک کرنا ترجیحات میں شامل ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہر جوان عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور شہریوں کے مسائل کے حل اور انکی جان و مال اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین تر جیحات میں شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments