صحافی عمران ریاض خان بیرن ملک فرار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

صحافی عمران ریاض خان بیرن ملک فرار


صحافی عمران ریاض خان بیرن ملک فرار


پی ٹی آئی کے کارکن و صحافی عمران ریاض خان کی بیرن ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم عمران ریاض کو امیگریشن حکام نے بیرون ملک جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر روک لیا۔

تحریک انصاف سے منسلک ٹی وی اینکر اور یوٹیوب تجزیہ کار عمران ریاض کو امیگریشن حکام نے بیرون ملک جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر روک لیا ہے۔

جمعے کو امیگریشن حکام نے بتایا کہ محمد عمران ریاض ولد محمد ریاض پنجاب پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔

ڈی آئی جی لیگل نے پنجاب پولیس کے سربراہ کی جانب سے امیگریشن حکام کو بتایا تھا کہ مذکورہ شخص کے خلاف ضلع ننکانہ صاحب کے سانگلہ ہل پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر امارات ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جاتے ہوئے جب عمران ریاض کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی کلیئرنس کی جا رہی تھی تب سسٹم نے نشاندہی کی کہ نام بیرون ملک جانے سے روکے جانے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔

عمران ریاض کو حال ہی میں لاہور ہائیکورٹ نے دو مقدمات میں ضمانت دی تھی تاہم اُن کے خلاف مختلف اضلاع میں 18 مقدمات درج ہیں۔
تازہ ترین مقدمہ سانگلہ ہل میں عید کے چوتھے دن درج کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments