عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ جاری ہے۔ خام تیل کی فی بیرل قیمت پھر 105 ڈالر پر آ گئی۔

Breaking News

6/recent/ticker-posts

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ جاری ہے۔ خام تیل کی فی بیرل قیمت پھر 105 ڈالر پر آ گئی۔

 عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ جاری ہے۔ خام تیل کی فی بیرل قیمت پھر 105 ڈالر پر آ گئی۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 97 ڈالر، 33سینٹ ہو گئی جبکہ برطانوی  برینٹ خام تیل کے اگست کے  سودے 105ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔

عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کی  فی ٹن قیمت  47ڈالر، 15سینٹ کمی سے 831ڈالر، 71سینٹ فی ٹن ہو گئی جبکہ گندم  کی فی ٹن  قیمت   11 یورو کے اضافے سے 350 یورو پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے   اور چاندی کے  ریٹ گر گئے۔ سونے کی فی اونس قیمت 1.10 ڈالر کی  کمی  سے 1712 ڈالرہو گئی، چاندی کی فی اونس قیمت 54سینٹ کی  کمی  سے18.66 ڈالر ہو  گئی۔  

دوسری جانب کرپٹو کرنسی  بٹ  کوائن کی قدر  میں بہتری   کے بعد گراوٹ دیکھی گئی ہے ۔ بٹ کوائن  173 ڈالر کی  کمی  ساتھ22 ہزار، 921 ڈالر پر پہنچ گیا  جبکہ  ایتھریم کی قدر  2.37ڈالر  اضافے  سے1567 ڈالر ہو  گئ

Post a Comment

0 Comments