کرپٹو پر پابندی کے باوجود ایک سال میں پاکستانیوں نے اس سے کھربوں کمالیے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کرپٹو پر پابندی کے باوجود ایک سال میں پاکستانیوں نے اس سے کھربوں کمالیے

 کرپٹو پر پابندی کے باوجود ایک سال میں پاکستانیوں نے اس سے کھربوں کمالیے
https://www.nizam-e-adal.com/


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرپٹو کرنسیوں پر پابندی کے باوجود پاکستانیوں نے ان کرنسیوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے سال 2021ء میں 60کروڑ 40لاکھ ڈالر (تقریباً 1کھرب 12ارب 30کروڑ روپے)سے زائد رقم کمائی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسیوں پر یہ منافع بظاہر بہت زیادہ ہے تاہم سافٹ ویئر کمپنی Chainalysisکے مطابق پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے کرپٹو کرنسیوں پر سب سے کم منافع کمایا۔


کمپنی کے مطابق عالمی سطح پر کرپٹو کرنسیوں پر2021ء کے دوران 1کھرب 63ارب ڈالر منافع کمایا گیا۔ اس میں امریکہ سرفہرست تھا، جس کے لوگوں نے کرپٹو کرنسیوں کی تجارت سے مجموعی طور پر 47ارب ڈالر کی خطیر رقم کمائی۔ پاکستانیوں نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری بٹ کوائن اور ایتھریم (Ethereum)میں کی۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ منافع کمانے والے ممالک میں بالترتیب برطانیہ، جرمنی، جاپان، چین، ترکی، روس، فرانس، جنوبی کوریا، کینیڈا، سپین، نیدرلینڈز، یوکرین، اٹلی، برازیل، ویت نام، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، جمہوریہ چیک، ارجنٹائن اور بھارت شامل ہیں۔بھارت کے لوگوں نے ان ڈیجیٹل کرنسیوں کی تجارت سے 2021ء میں 1ارب 85کروڑ ڈالر (تقریباً 3کھرب 44کروڑ روپے)کمائے۔

Post a Comment

0 Comments