اسلام آباد ،جماعت اہلسنت پاکستان کا اہم اجلاس کے بعد اہم اعلان

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،جماعت اہلسنت پاکستان کا اہم اجلاس کے بعد اہم اعلان




اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی نظام عدل )تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں  جماعت اہلسنت پاکستان وفاقی و شمالی علاقہ جات کا انٹرنیشنل سنی کانفرنس کے حوالے سے دو روز قبل  اہم اجلاس منعقدہ کیا گیا جسکی صدارت مرکزی ناظم اعلی جگر گوشہ جگر گوشہ حضرت سلطان العارفین صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری نے کی  منقعدہ اجلاس میں صوبائی امیر پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی سمیت پیر عبید احمد عیبد نقشبندی( صوبائی ناظم اعلی) پیر محمد گلزار نقشبندی (امیر جماعت اہلسنت فیڈرل کپیٹل) علامہ قاری محمد اسلم ضیائی (ناظم اعلی جماعت اہلسنت آئی سی ٹی) علامہ راجہ ریاضت حسین نقشبندی (ضلعی امیر) راجہ نوید نقشبندی سکیرٹری انفارمیشن (اسلام آباد )نے شرکت کی  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیشنل سنی کانفرنس 15مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے علماء مشائخ سکالرز عمائدین اور عوام اہلسنت شرکت کریں گئے اسلام آباد میں منقعد ہونے والی انٹرنیشنل سنی  کانفرنس میں خصوصی طور پر بیرون ممالک سےعلماء مشائخ اہلسنت  کو بھی مدعو کیا جارہا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیشنل سنی کانفرنس سے ایک دن قبل   14مئی کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسر پیر سید مظہر سعید شاہ کاظمی کی زیر صدارت  انٹرنیشنل علماء ومشائخ سیمینار منعقد کیاجائے گا  انٹرنیشنل سنی کانفرنس کی دعوتی مہم  کا باضابطہ طور پر پاکستان بھر میں  آغاز شروع کردیا گیا ہےتاہم سنی کانفرنس اسلام آباد میں کس جگہ منعقدہ ہوگی اس کا تعین بھی کیا جارہا ہے جسکا باقاعدہ طور پر جلد اعلان بھی کردیا جائے گا  جماعت اہلسنت پاکستان کے منعقدہ اہم اجلاس کے بعد صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری مرکزی ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان کی طرف سے پریس کانفرنس کے ذریعے  میڈیا کو اجلاس کے فیص یہلوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور انٹرنیشنل سنی کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان اہلسنت پاکستان کو انٹرنیشنل سنی کانفرنس کے دعوتی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی گئی آخر میں  پیر ہارون الرشید( رح)موہڑہ شریف کی مغفرت اور درجات بلندی کے لیے  خصوصی دعا بھی  کی گئی

Post a Comment

0 Comments