آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی گولیوں سے زخمی ہونے والے پولیس افسران و جوانوں کو اسلام آباد پولیس کے غازی ڈکلئیر کر دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی گولیوں سے زخمی ہونے والے پولیس افسران و جوانوں کو اسلام آباد پولیس کے غازی ڈکلئیر کر دیا

اسلام آباد 
نظام عدل نیوز

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی گولیوں سے زخمی ہونے والے پولیس افسران و جوانوں کو اسلام آباد پولیس کے غازی ڈکلئیر کر دیابدھ کے روز انہوں نے ان غازیوں کو اعزازی بیجز لگانے کے لئے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں 37 غازیوں کو اعزازی بیجز لگائے، تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر صادق علی ڈوگر،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر نوید عاطف اورصحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آج میرے لئے بڑی خوش آئند بات ہے کہ میں اسلام آباد کے شہریوں اور میڈیا کے سامنے ان پولیس جوانوں کے ساتھ ہوں جنہوں نے اپنے خون سے آبیاری کی ہے اور میرے لئے یہ بڑی خوش نصیبی ہے کہ میں اس فورس کی کمانڈ کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کے غازیوں کے لیے ایسا نظام بنا دیا ہے جو میرے جانے کے بعد بھی جاری رہے گا، ان غازیوں کی لئے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو انہیں مختلف ربنز کے حوالے سے سفارشات دے گی،انھوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کے احتساب کے ساتھ ساتھ ان کے جذبے کو سراہنا بھی ضروری ہے، اسلام آباد کے شہریوں کو یہ بتانا ہے کہ پولیس آپ کے لیے جان کی قربانی بھی دے سکتی ہے، میڈیا کے سامنے ہر غلط کام کے لیے جوابدہ ہیں،پولیس فورس جو اچھا کام کرے تواس کو سراہا جانا چاہیے، آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اس بات کو سمجھیں کہ یہ پولیس آپ کی ہے اس کی اچھائیاں اور برائیاں بھی کسی دوسرے سیگمنٹ کی طرح ہوسکتی ہیں، جہاں ممکن ہوسکے اپنی فورس کا خیال رکھنا میری اولین ذمہ داری ہے، پولیس بطور ایک فورس اور سرونٹ اپنے آپ کو شہریوں کے سامنے پیش کریں، آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام تھانوں کے لیے دیا گیا بجٹ رولز کے مطابق استعمال کریں گے، تفتیش پر آنے والی لاگت افسر کو ملتے ہی شکایت کنندہ کو بھی اس سے متعلق پیغام بھیجا جائے گا، پولیس سٹیشن میں عام شہری کا تجربہ بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں چاہتا ہوں کہ تمام شہری تھانوں میں اعتماد کے ساتھ جائے، اسلام آباد پولیس چوبیس گھنٹے سڑکوں پر موجود ہوگی، کوشش ہے کہ اسلام آباد میں کوئیک رسپانس پولیس ہو، انھوں نے مزید کہا کہ جوانوں کی ویلفئیر میری ذمہ داری ہے اس کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments