اسلام آباد
ظاہر حسین کاظمی
تھانہ کورال کے علاقے علی پور میں مسلح ڈاکوؤں نے پوسٹ آفس لوٹ لیا ذرائع کے مطابق آٹھ کے قریب مسلح ڈکیت آئے اور اسحلہ کی نوک پر ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی رقم لیکر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی رورل ایریا کے تھانوں کی حدود میں پوسٹ آفس کی ایک گاڑی سمیت ایک پوسٹ آفس کے عملہ کو یرغمال بنا کر لوٹا جاچکا ہے پولیس کی باقاعدہ علاقے میں گشت نہ ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر باآسانی اپنی کاروائیاں کرتے ہوئے فرار ہوجاتے ہیں آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشنز فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے رورل سرکل کے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کریں کہ علاقہ میں پولیس گشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل وحرکت پر قابو پایا جاسکے
0 Comments