اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے کلیریکل سٹاف کے افسران کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے کلیریکل سٹاف کے افسران کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد

پر یس ریلیز 


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے گریڈ 18 کے اکاﺅنٹ آفیسر عبدالرشید خان اور گریڈ17 کے آفس سپریٹنڈنٹ چوہدری محفوظ ، حاجی عبدالرحیم کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی ، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے بطور مہما ن خصوصی شرکت کی، اس دوران ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کامران عادل ،اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر نوید عاطف ، اے آئی جی جنرل خالد رشید، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرمحمد عمر خان دیگرسیینئر افسران و ملازمین موجود تھے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی آئی جی اسلام آباد نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائرڈ بھی ہوگا ،آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی اب محکمے کو آپ کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے، دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دے جائیں جس سے آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے ہم سب کو اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جائے ،مزید انھوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے افسران نے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ گزار کر عوام کی خدمت کی اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت ،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے ،انھوں نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہر وقت اپ کے لیے کھلے ہیں، آخر میں مہمان خصوصی نے سینئیر افسران کے ہمراہ ریٹائر ہونے والے آفیسر کو اعزازی پولیس شیلڈز اور تحائف پیش کیے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ریٹائرڈ ہونے والے تینوں آفیسرز جن میں آفس سپریٹنڈنٹ چوہدری محفوظ اور حاجی عبدالرحیم نے گریڈ 9 میں بطور ایل ڈی سی محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی اور مختلف محکمانہ کورسز کے ذریعے گریڈ 17 آفس سپریٹنڈنٹ کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ،دوران سروس بہترین ریکارڈ کے ساتھ پولیس کے مختلف ڈویژنز میں اپنی خدمات انجام دیں،جو 60 سال عمر مکمل کرنے کے بعد محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہوگئے،جن کو پورے اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا ۔ 
 
ترجمان اسلام آباد پولیس

Post a Comment

0 Comments