اسلام آباد ،ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے غیرقانونی اسحلہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے غیرقانونی اسحلہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا

 



اسلام آباد 
ظاہر حسین کاظمی 
وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا اعلان کر دیا،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرنے کہا ہے کہ غیر قانونی سیکیورٹی گارڈز کو لے کر شہر میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جا ری کر دیے ہیں،اسلام آباد کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے عدم برادشت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے،قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 30ملزمان کو گرفتار کر کے7ویگو گاڑیا ں  تھانوں میں بند کر کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں،اگر لائسنس یافتہ اسلحہ کسی جرم میں استعمال ہو گا تو لائسنس ہولڈر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لائسنس منسوخ کروایا جائے گا،بدھ کوڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے ریسکیو ون فائیو پر اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کا آئی جی قاضی جمیل الرحمان نے سختی سے نوٹس لیا  ہے اور ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا حکم دیا ہے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور لے کر چلنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈز اورپرائیویٹ گن مین کی جانچ پڑتال کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ تین دنوں میں مختلف علاقوں سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور لے کر چلنے والے 30ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ 07ویگو ڈالے جن میں یہ لوگ اسلحہ لے کر گھوم رہے تھے بھی قبضہ پولیس میں لے لئے گئے ہیں، اسلحہ میں 23تیس بور پسٹلز، 04نائن ایم ایم پسٹلز،ایک کلاشنکوف، ایک 222گن، 03بارہ بور رائفلیں اور سینکڑوں روند شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ جن لوگوں نے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز رکھے ہوئے ہیں ان کا اسلحہ بھی چیک کیا جا رہا ہے، غیر قانونی پائے جانے پر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔جبکہ لائسنسی اسلحہ جو اس سال جرائم میں استعمال ہوا اس کا ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے اور جو اسلحہ جرائم میں پایا گیا اس کا لائسنس بھی معطل کروایا جائے گا۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ  غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے نتیجہ میں جرائم کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، کسی بھی شخص کو غیر قانونی اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عوام الناس سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے ساتھ اسلحہ لے کر نہ چلیں،اسلام آباد پولیس یہ کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رکھے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس نے ڈکیت اور چور گینگز کے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس کی وجہ سے کار چوری سمیت دیگر جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

Post a Comment

0 Comments