بجٹ کے اگلے روز اسٹاک مارکیٹ بلندیوں پر، 100 انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار کی سطح عبور کرگیا
کراچی
نظام عدل نیوز
11جون 2025
وفاقی بجٹ کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہواگزشتہ روز آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بعد آج بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کار پراعتماد دکھائی دیے۔
کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1571 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 123596 پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس مجموعی طور پر 2101 پوائنٹس اضافے سے 124126 پر پہنچ گیاکاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2328 پوائنٹس اضافے سے 124352 کی ریکارڈ بلندی پر بند ہواکاروباری دن میں 100 انڈیکس 1350 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 1.04 ارب شیئرز کے سودے 46.7 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 226 ارب روپے بڑھ کر 14994 ارب روپے ہے۔
0 Comments