لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک بھارتی ڈرون مار گرایا
نظام عدل نیوز
8مئی 2025
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک بھارتی ڈرون مار گرایا۔ ڈرون کی لمبائی تقریباً 5 سے 6 فٹ بتائی جا رہی ہے اور اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھاپولیس ذرائع کے مطابق ڈرون کو پاکستانی سیکیورٹی سسٹم نے بروقت شناخت کرتے ہوئے سسٹم جام کر کے زمین پر گرایا۔ ڈرون انتہائی حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس میں دھماکہ خیز مواد بھی موجود تھامزید بتایا گیا ہے کہ ڈرون جیسے ہی ایک اہم عمارت کے قریب پہنچا تو اسے گرانے کی کوشش کے دوران شدید دھماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لےکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہےذرائع نے بتایا کہ ڈرون کی ساخت اور اس میں موجود مواد کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ بھارت کی طرف سے ممکنہ خطرات اور مقاصد کو سمجھا جا سکےدوسری جانب گجرات کے علاقے پیر جھند گاؤں سے ایک اور ڈرون کا ملبہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ڈرون کے ٹکڑوں کو اپنی تحویل میں لے کر فارنزک تجزیے کے لیے بھیج دیا ہے تاکہ اس کی نوعیت اور اصل مقام کا تعین کیا جا سکےخوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہیں، جن میں یہ پہلو بھی شامل ہے کہ آیا دونوں ڈرونز فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے تھے یا جاسوسی کے لیے بھیجے گئے تھے۔
0 Comments