ہم وطن عزیز کی بقا و دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےپوری قوم پاکستان کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے,سید امتیاز حسین شاہ کاظمی
نظام عدل نیوز
2مئی 2025
سید ظاہر حسین کاظمی
افواجِ پاکستان سے محبت، اظہارِ یکجہتی اور وطنِ عزیز کے دفاع کے عزم کے تحت مرکزی جامع مسجد حنفیہ نور پور شاہاں سےدربارِ عالیہ حضرت بری امام سرکار تک دفاعِ پاکستان ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت معروف عالم دین حضرت علامہ پیر سید امتیاز حسین شاہ صاحب کاظمی(خطیب درگاہ حضرت بری امام سرکار)اسلام آباد نے کی ریلی میں عاشقانِ وطن، محبانِ افواجِ پاکستان، علماء کرام، مشائخِ عظام اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء کا جوش و جذبہ دیدنی تھا وہ پاکستان کی محبت اور افواج پاکستان کی حمایت میں پرجوش نعرے لگا کر جذبہ حب الوطنی اور ملی بیداری کا ثبوت دیتے رہےپیر سید امتیاز حسین شاہ کاظمی نے ریلی کے اختتام پر وطن عزیز کی محبت سے لبریز پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلاف نے قیام پاکستان کے لیے ہر طرح کی قربانیاں پیش کی ہیں اور انشاءاللہ ہم وطن عزیز کی بقا و دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےپوری قوم پاکستان کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
0 Comments