فائل فوٹو
وزٹ پر دبئی جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا اب پاکستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہوگا یہ ویزا 5 سال کے لیے کارآمد ہے اور درخواست گزار کو بغیر کسی گارنٹر یا میزبان کے متحدہ عرب امارات میں بار بار داخلے کی اجازت دیتا ہےسیاح کو ہر وزٹ پر 90 دن تک قیام کی اجازت ہے جسے مزید 90 دن کے لیے بڑھایا جا سکتا ہے، ایک سال میں مجموعی قیام 180 دن سے زیادہ قیام نہیں ہونا چاہیےیو اے ای امیگریشن حکام نے مطابق ویزے کے لیے چند دستاویزات کی ضرورت ہوگی1. کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ2. حالیہ رنگین تصویر3. ریٹرن ٹکٹ4. قیام کا ثبوت (ہوٹل بکنگ یا رہائشی پتا)5. بینک اسٹیٹمنٹ جس میں گزشتہ 6 ماہ میں کم از کم 4 ہزار امریکی ڈالرز یا اس کے مساوی رقم ہو6. متحدہ عرب امارات میں قابل قبول ہیلتھ انشورنس
0 Comments