اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ترلائی نے سیکٹر نیلور سے سات ایورڈ جیت لیے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ترلائی نے سیکٹر نیلور سے سات ایورڈ جیت لیے

 


اسلام آباد 
نظام عدل نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی 

تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہترین کردار سازی پر بھی توجہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے اساتذہ چاہیے کہ وہ کردار سازی پر بھی زور دیں ،آصف اقبال خان نیازی
 اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ترلائی کا سیکٹر نیلور سالانہ ایجوکیشنل ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب کے دوران سات اعزازات جیتنا قابلِ فخر ہے ،سائرہ آفتاب 
تفصیلات کے مطابق ایریا ایجوکیشن آفس نیلور کے زیر اہتمام اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز، جھنگ سیداں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا منعقدہ تقریب میں میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) آصف اقبال خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی  ایریا ایجوکیشن آفیسر نیلور سیکٹر، ڈاکٹر خالد محمود نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اس موقع پر اے ای او نیلور راشد خان ان کے ہمراہ تھے مہمان خصوصی آصف اقبال نیازی نے اپنےخطاب میں اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہترین کردار سازی پر بھی توجہ دیں۔  انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے کسی سے کم نہیں اور ان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن مسئلہ ہماری عدم توجہی ہے۔  اگر ہم بچوں کی صحیح رہنمائی کریں اور ان کی تربیت پر توجہ دیں تو یہ بچے مستقبل میں ملک کے کار آمد شہری ثابت ہوں گے انہوں نے تقریب میں انعامات حاصل کرنے والے طلباءوطالبات، اساتذہ اور اداروں کے سربراہان کو بھی مبارکباد دی  پرنسپل اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ترلائی، مسز سائرہ آفتاب نے محنتی اور فرض شناس اساتذہ اور ہونہار طالبات کو ادارے کے لیے اعزازات جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور تقریب کے انعقاد پر انتظامی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا جس نے تعلیمی شعبے میں اصلاحات لانے کے حوالے سے اساتذہ اور سربراہان کی کوششوں کو پزیرائی بخشی

Post a Comment

0 Comments