اسلام آباد میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ملزمان گرفتار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ملزمان گرفتار


اسلام آباد 
سید ظاہر حسین کاظمی 
نظام عدل نیوز 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے آپریشن کے دوران اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی چھاپہ مار کاروائیوں میں  بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 5 مقدمات درج کر لئے گئےہیں مقدمات کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کر رہے تھےچھاپہ مار کاروائیاں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کی گئیں 
کاروائیوں میں آئیسکو حکام نے موقع پر مذکورہ میٹرز قبضے میں لے لئےبجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوامذید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں دوران تفتیش آئیسکو اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تعین بھی  کیا جا ئے گا گزشتہ 2 ماہ کے دوران اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 60 سے زائد مقدمات درج کئےہیں اور اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے چھاپہ مار ٹیمیں آئیسکو حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

Post a Comment

0 Comments