آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

نظام عدل نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی 
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد پولیس کی گزشتہ ایک ماہ میں جرائم کے انسداد کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور کارکردگی کے حوالے سے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا،اپنے ویڈیو پیغام میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے جرائم کے انسداد کے لئے شب ور وز محنت کی اور جرائم کے انسداد کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،اسلام آباد پولیس نے نان رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی کا خاتمہ کیا اور" پکار "15-پر جرم کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا،اس تناسب میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو اپڈیٹ کیا گیا اور شہریوں کی اندراج مقدمہ کے لئے سابقہ درخواستوں پر بھی مقدمات کا اندراج کیا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے انسداد کے لئے جرائم کو ٹریس کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم کی روک تھام پر بھی خصوصی توجہ دی گئی اور اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس ڈولفن اسکواڈ کی تنظیم نو کی گئی اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے ڈولفن اسکواڈ کے تلاشی اور گشت کے عمل کو مزید موثر بنایا گیا،جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کے لئے اسلام آباد اور پنجاب کے جرائم پیشہ افراد اور جرائم کے ریکارڈز کے ڈیٹا کو یکجا کیا گیا اور اس ڈیٹا کو نئے جدید سافٹ وئیرز میں جمع کرکے پٹرولنگ ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس افسران کو مہیا کیاگیا،تاکہ ان جدید سافٹ ویئر ز کی مدد سے شہریوں ،گاڑیوںاورموٹرسائیکلوں کے ریکارڈ کو چیک کیا جاسکے، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران جرائم کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھاتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث 44 گینگز کے 102 ملزمان کو گرفتار کیااور سنگین و دیگر جرائم کے 117 مقدمات کو ٹریس کیا ،اسی طرح منشیات کے خلاف "نشہ !اب نہیں "تحریک بھرپور طریقے سے چلائی گئی ،اس تحریک میں شہریوں کو منشیات کے خلاف بھرپور آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ منشیات فروشی میں ملوث 338ملزمان کو گرفتار کیاگیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن سمیت 20 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کی گئی ،انہوں نے مزید کہا کہ یہ منشیات فروش نوجوان نسل کی رگوں میں زہر بھرتے تھے،اس تحریک کے دوران عوام الناس نے بھی پولیس کا بھرپور ساتھ دیا۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ لے کر چلنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا گیااور 277 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 15 کلاشنکوفوں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا،اسی طرح ڈکیتی، رابری، راہزنی اور گاڑی چوری جیسے مقدمات میں ملوث 291 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے جرائم بر خلاف مال کے مقدمات میں 16 کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی بھرپور مہم چلائی ،اسی طرح سے اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن عمل میں لاتے ہوئے 252اشتہاری مجرمان و عدالتی مفرروران کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی، یہ سب اسلام آباد پولیس کی ٹیم کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک نے کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عوام الناس کی سہولت کے لئے بھی بھرپور اقدامات اٹھائے اور پبلک سروس ڈیلیوری کو بھی پہلے سے زیادہ بہتر بنایا،ہمارا سب سے پرائم ایجنڈا جرائم کا انسداد ہے ،اسلام آباد پولیس کسی صورت یہ برداشت نہیں کرے گی کہ کوئی جرائم پیشہ عناصر کسی شہری کے ساتھ کوئی جرم سرزد کرے اور وہ یہاں سے فرار ہو جائے،آئی جی اسلام آباد نے اپنے پیغام میں بتایا کہ جرائم کے انسداد میں سیف سٹی اسلام آباد بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے،سیف سٹی اسلام آباد میں جرائم کی پیشن گوئی،جرائم کا رجحان،ہاٹ سپاٹس،جرائم پیشہ عناصر کی آمدورفت کے روٹس اور ان کی ٹریکنگ عمل میں لائی جا رہی ہے،اسلام آباد پولیس کا ہر افسر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے 24/7سڑکوں پر موجود ہے ،آئیں پولیس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائیں تاکہ ہم مل کر اپنے شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں۔

Post a Comment

0 Comments