جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام تمام مکاتب فکر کی نمائندہ جماعتوں کا مشترکہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے اہم اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام تمام مکاتب فکر کی نمائندہ جماعتوں کا مشترکہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے اہم اجلاس

اسلام آباد (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی  )جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام تمام مکاتب فکر کی نمائندہ جماعتوں کا مشترکہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے اہم اجلاس جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی آفس اسلام آباد میں ہونےوالے اجلاس میں یہ عہد کیا گیا کہ  ختم نبوت و ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام ضلعی آفس میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے انعقاد پذیر  ہونے والے اہم اجلاس میں جماعت اہلسنت پاکستان کے صوبائی امیر پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی تحریک منہاج القرآن کے صوبائی نائب صدر مفتی میر اشتیاق احمد ایڈووکیٹ جماعت اہلسنت پاکستان کے ڈویژنل ناظم اعلی مفتی محمد اسلم ضیائی ،جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا نذیر فاروقی ،وفاق المدارس کے مولانا تنویر احمد علوی ،سنی علماء کونسل کے صدر مولانا نصیر احمد ،مرکزی جمعیت اہلحدیث اسلام آباد کے صدر مولانا حافظ مقصود احمد ،لیگل کمیشن آن بلاسفیمی کے چیئرمین راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ ،مولانا عبدالغنی نقشبندی تنظیم المدارس پاکستان ،جمعیت علماء پاکستان کے صدر مفتی حافظ محمد اقبال نعیمی،پیر محمد گلزار نقشبندی (مرکزی رکن جماعت اہلسنت پاکستان مجلس شوری) ناظم اعلی جماعت اہلسنت اسلام آباد راجہ ریاضت حسین نقشبندی ،انجمن غلاماں آل اصحاب کے  مفتی غلام محی الدین عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ، مولانا عبد الوحید قاسمی ،انجمن طلباء اسلام کے سکیرٹری ذیشان جمیل ،ملک ثاقب محمود ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان اور تیمور وحید ملک ایڈووکیٹ کے علاؤہ دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی منعقدہ اجلاس میں تمام مذہبی جماعتوں کی طرف سے شرکت کرنے والے رہنماؤں نے متفقہ طور یہ فیصلہ کیا  کہ عقیدہ  ختم نبوت وناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہم آپس کے تمام تر اختلافات کو پس پشت رکھتے ہوئے مل کر بھرپور جہدوجہد جاری رکھیں گے اجلاس میں خاص طور پر حالیہ سپریم کورٹ میں جاری مبارک ثانی قادیانی کیس بھی زیر بحث رہا اس حوالے اجلاس میں شریک  مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام جماعتیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل اور کاروائی میں  مل کر بھرپور طریقے سے  کردار ادا کریں گی  اجلاس میں کہا گیا کہ عنقریب بیداری شعور  کے لیے مساجد اور دینی اجتماعات کے ذریعے منظم طریقہ کار کے ساتھ مہم چلائی جائے گی جسکے لائحہ عمل کا اعلان قریب ہی تمام جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ  تمام جماعتوں کے نمائندگان پر مبنی ایک ورکنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے  

Post a Comment

0 Comments