کیپیٹل پولیس تھانہ کراچی کمپنی اور ہومی سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کیپیٹل پولیس تھانہ کراچی کمپنی اور ہومی سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا

 نظام عدل نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی 

اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ کراچی کمپنی اور ہومی سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کاوفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،مورخہ26مارچ 2024کو تھانہ کر اچی کمپنی پولیس کوایک شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ میں سیکٹر جی نا ئن ٹو کا ر ہا ئشی ہو ں،ملزمان نے اسلحہ آ تشیں سے فائر نگ کرکے میرے بھا ئی احسان ریاض کو شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا،جس پر تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے فوری مقدمہ نمبر24/307درج رجسٹر ڈکرکے تفتیش شروع کردی،تھا نہ کر اچی کمپنی اور ہو می سائیڈ یونٹ پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اورسائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث دو ملزمان جواد اور عمیر کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جرائم اور تشدد پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور ملزمان کو ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے گا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ،" پکار-"15یا"آئی سی ٹی "15-ایپ پر فوراً اطلا ع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔

Post a Comment

0 Comments