راولپنڈی ،ضلعی انتظامیہ کی محکمہ مال پر چشم پوشی ،پٹواریوں نے شہریوں کی الٹی کھال اتارنا شروع کردی ،ٹیکس چوری سے پرائیویٹ منشی مبینہ طور پر پٹواریوں کو نوازتے ہوئے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے لگے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی ،ضلعی انتظامیہ کی محکمہ مال پر چشم پوشی ،پٹواریوں نے شہریوں کی الٹی کھال اتارنا شروع کردی ،ٹیکس چوری سے پرائیویٹ منشی مبینہ طور پر پٹواریوں کو نوازتے ہوئے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے لگے

پٹواری موضع کھنہ کاک ساجد کی فائل فوٹو 

راولپنڈی ،ضلعی انتظامیہ کی محکمہ مال پر چشم پوشی ،پٹواریوں نے شہریوں کی الٹی کھال اتارنا شروع کردی ،ٹیکس چوری سے پرائیویٹ منشی مبینہ طور پر  پٹواریوں کو نوازتے ہوئے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے لگے  




راولپنڈی نظام  نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی

 ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے افسران کی  محکمہ مال پر کمانڈ کمزور پڑ گئی مہنگائی کے ستائے شہریوں سے  حصول رجسڑی انتقال ،بیع زبانی انتقال فرد ریکارڈ فرد بیع ،فرد برائے بجلی کنکشن کے فی مرلہ کے حساب سے ہزاروں روپے بٹوارے جارہے ہیں  شہریوں کی طرف سے پٹواریوں کے خلاف افسران بالا کو شکایات ملنے کے باوجود بااثر پٹواریوں کے خلاف محکمانہ  کاروائی کرنا ضلعی انتظامیہ کے افسران کے لیے  چیلنج بن چکا ہے  تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ  راولپنڈی کے محکمہ مال میں اس وقت  کرپشن بڑھ چکی ہے  ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے زیر سایہ راولپنڈی کے پٹوار سرکل میں بیٹھے پٹواریوں کی طرف سے  بغیر کسی محکمانہ کاروائی کے خوف کے فی مرلہ کے حساب سےہزاروں روپے رشوت لیکر  فرد بیع ،فرد برائے بجلی کنکشن برائے ریکارڈ جاری کیے جارہے ہیں ذرائع کے مطابق کھنہ کاک کے پٹواری ساجد نامی نے اپنے منشی عادل نامی کے ذریعے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے پٹواری ساجد کی  مبینہ ملی بھگت سے اسکا پرائیویٹ  منشی عادل نامی فرد بیع  کے لیے فی  مرلہ کے حساب سے  سرکاری ریٹ کم کرنے کے لیے  لاکھوں روپےرشوت  لیکر روزانہ کی دہیاڑی لگاتے ہوئے قومی خزانے کو ٹیکس کی شکل میں نقصان جب ٹیکس چوری کی شکل میں حلقہ پٹواری کھنہ کاک کو نواز رہا ہے ایک شہری نے بتایا ہے کہ حلقہ پٹواری کے آفس موجود پرائیویٹ منشی فرد برائے بجلی کنکشن کے لیے بھی فی مرلہ دو ہزار روپے رشوت وصول کررہے ہیں دوسری جانب پٹواری خود آفس سے غائب رہتا ہے  لیکن فرد کے لیے فارم پہلے سے دستخط شدہ پٹواری کی طرف سے  پرائیویٹ منشیوں کے حوالے کیے گئے ہیں جو پٹواری کی غیرموجودگی میں غیرقانونی طریقے سے کام سرانجام دیتے ہوئے فرد جاری کیے جارہے ہیں  لیکن اب ضرورت اس امر کی ہے چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی فوری نوٹس لیتے ہوئے  کرپٹ پٹواریوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے انکو ایک موضع سے دوسرے موضع میں تبدیل کریں  تاکہ ایک عام شہری کو محکمہ مال سے بغیر رشوت کے انصاف مل سکے دوسری جانب ساجد نامی پٹواری سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا لیکن ممکن نہیں ہوسکا اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ ہذا اسکو شائع کرے گا

Post a Comment

0 Comments