ڈی آئی جی آ پریشنز اسلام آباد کی زیر صدارت کرائم کی صورت حال کا جا ئز ہ لینے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گر فت کو مضبو ط کر نے کے حو الے سے اہم اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈی آئی جی آ پریشنز اسلام آباد کی زیر صدارت کرائم کی صورت حال کا جا ئز ہ لینے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گر فت کو مضبو ط کر نے کے حو الے سے اہم اجلاس

 
نظام عدل نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی 
 جرائم کی روک تھام، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی اولین تر جیح ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد کی زیر صدارت کرائم کی صورت حال کا جا ئز ہ لینے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گر فت کو مضبو ط کر نے کے حو الے سے اہم اجلاس ہوا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت کرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلا س میں ایس ایس پی آپریشنز ،  زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور تمام افسر ان مہتمم تھانہ جات نے شرکت کی، اجلاس میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور ہر افسر سے الگ الگ بازپرس کی گئی،ناقص کارکردگی پر تھانہ آبپارہ اور سہالہ کے ایس ایچ اوز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا کمزور کارکردگی پر 7 تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا۔معطل ہونے والوں میں تھانہ مارگلہ، رمنا، سنگجانی، نیلور، کورال،لوہی بھیر اور ہمک شامل ہیں,ایس ایچ او آئی نائن اور کراچی کمپنی کو اچھی کارکردگی پر انعامات سے نوازاگیا، 
باقی تمام ایس ایچ او کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے چار دنوں کا وقت دیا ہے،جس کی کارکردگی بہتر ہوگی وہی ہماری ٹیم کا حصہ رہے گا، تمام نفری تھانے میں موجود رہے گی جس کو کام ہوگا متعلقہ ڈی پی او کی اجازت سے جائے گا۔اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون تیز کریں۔افسران متعلقہ تھانوں کے ناکہ جات پر کنٹرول مضبوط بنائیں۔کرپشن، غیراخلاقی رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئندہ میرٹ پر اور اچھی کارکردگی دکھانے والے ہی ایس ایچ اوز لگ سکیں گے۔اس مو قع پر انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ آ ئندہ میٹنگ میں تما م افسران کی کا رکر دگی کا جا ئز ہ لیا جا ئے گا اور کر ائم میں اضا فہ پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا، انہو ں نے تما م افسران کو کا رکر دگی بہتر کر نے کیلئے چار دن کا وقت دیا ہے،چار دن بعد دو بارہ اجلاس ہو گا اور ناقص کارکردگی پر سزائیں ہوں گی ، ڈولفن اسکواڈ ، مو بائل پٹرولنگ کی ڈیوٹی مؤثر بنائیں، رشوت ، بدعنوانی شہریوں سے بد سلوکی اور اختیارات سے تجاویز قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا، جر ائم کے انسداد کے لیے منظم اور متحر ک گر وہ کے خلاف مو ثر کاروائی کریں، جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کے احکامات جاری کئے، زیر تفتیش مقدمات کے چالان جلد از جلد یکسو کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں،مقدمات کی تفتیش میں بہتری لائی جائے، تمام افسران اپنا ٹرن آﺅٹ مثالی بنائیں،انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ گشت کو مزید موثر اور با مقصد بنائیں، ڈولفن اور پٹرولنگ پر مامور گاڑیاں ہاٹ سپاٹ پر موجو د رہ کر چیکنگ کریں ،

Post a Comment

0 Comments