کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں 4ٹر ک سامان قبضے میں لے لیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں 4ٹر ک سامان قبضے میں لے لیا

24اپریل2024
نظام عدل نیوز 
راولپنڈی

 کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں  4ٹر ک سامان قبضے میں لے لیا کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات نے پشاور روڈ،نصیر آباد،الہ آباداورویسٹر یج کے علاقوں میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن میں 4 ٹر ک سامان قبضے میں لیکر سٹو ر منتقل کردیا اس موقع پر وہاں موجود بنچ، ریڑھیاں، سٹال، پھٹے، کرسیاں اوردیگر سامان قبضے میں لئے گئے فٹ پاتھوں اور دکانوں کے باہرپختہ تھڑوں کو مسمارکیاگیا اس موقع پر بورڈ کے سی ای او سید علی عرفان رضوی  نے کہا کہ عوام کی سہو لیات کے پیش نظر فٹ پاتھوں اورپیدل چلنے والی جگہوں سے تجاوزات کو ختم کیاجارہاہے تمام فٹ پاتھوں،دکانوں کے باہرعارضی ومستقل تجاوزات ختم کی جائیں گی انہوں نے واضح کیاکہ ناجائزتجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائینگے پیدل چلنے والوں سمیت ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments