اسلام آباد میں لیزر کلینکس میں خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد میں لیزر کلینکس میں خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد نظام عدل نیوز 
12مارچ 2014

اسلام آباد میں لیزر کلینکس میں خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف..
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لیزر کلینکس میں خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف سامنے آگیا، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون بارہ کہو کی رہائشی ہے جس نے اندراج مقدمہ کی درخواست میں بتایا کہ وہ اسلام آباد کے علاقہ جی سکس ون میں لیزر کلینک گئی جہاں ٹریٹمنٹ کے دوران خاتون کو شک ہوا کہ شاید اس کی وڈیو بنائی جا رہی ہے اور جب اٹھ کر دیکھا تو کھڑکی کے پیچھے لڑکا موجود تھا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے شک ہے لڑکا ویڈیوز بنا کر فوری لیپ ٹاپ سے کہیں اپ لوڈ کر رہا تھا، میں نے اس لڑکے سے کئی بار ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کا کہا لیکن اس نے میری بات نہ مانی جس پر میں نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو موقع پر بلا لیا۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس نے متعلقہ لیزر کلینک پہنچ کر وہاں سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لیا، لیپ ٹاپ میں اور بھی متعدد خواتیں کی ویڈیوز موجود ہیں جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments