وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ حملے کے فوری بعد چینی سفارتخانے پہنچ گئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ حملے کے فوری بعد چینی سفارتخانے پہنچ گئے





اسلام آباد 26 مارچ 
نظام عدل نیوز 
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں چینی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملے  کے فوری بعد  آج   اسلام آباد میں چینی سفارت خانے پہنچ گئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر  سے ملاقات کی اور چینی سفیر کو دھماکے کی تمام تفصیلات اور ہلاکتوں کے بارے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جائے وقوعہ پر جاری ریسکیو آپریشن سے بھی چینی سفیر کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیر داخلہ نے شانگلہ میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کے جان بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔واقعہ کی جامع تحقیقات کو یقینی بنا کر اس میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شانگلہ میں چینی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق چینی شہریوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے ۔ انہوں نےکہا کہ غم کی گھڑی میں  جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دکھ کی گھڑی میں  چین کی حکومت اور جاں بحق شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ چینی شہریوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ دشمن نے پاکستان کے انتہائی قابل اعتماد دوست ملک کے شہریوں کو نشانہ بنایا۔یہ حملہ چینی شہریوں پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہے۔ دشمن کو اس حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments