مرکزی ہیلتھ سنٹر سہالہ سے 1122کی ایمبولنس ایک ماہ سے غائب شہری پریشان

Breaking News

6/recent/ticker-posts

مرکزی ہیلتھ سنٹر سہالہ سے 1122کی ایمبولنس ایک ماہ سے غائب شہری پریشان

مرکزی ہیلتھ سنٹر سہالہ سے 1122کی ایمبولنس ایک ماہ سے غائب شہری پریشان 
 متعدد بار ایکسیڈنٹ اور لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں 1122کی ایمبولنس نہ ہونے کی وجہ سے انسانی قیمتی جانیں بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے موت کے منہ میں جاچکی ہیں ،مرکزی ہیلتھ سنٹر سہالہ کو ایمبولنس واپس کی جائے تاکہ 
تاکہ ضرورت وقت انسانی قیمتی جانوں کو بروقت ہسپتال پہنچا کر موت کے منہ میں جانے سے بچایا جاسکے،عوامی حلقے 

اسلام آباد ظاہر حسین کاظمی
نظام عدل نیوز 


مرکزی رورل  ہیلتھ سنٹر سہالہ سے 1122 ایمبولنس وین سے ہزاروں کی تعداد میں مستفید ہونے والے شہریوں کو اس سہولت سے محروم کردیا گیا مرکزی ہیلتھ سنٹر سہالہ کو2016میں ایم سی آئی سے سابق چیرمین یوسی مغل عادل عزیز قاضی کی کاوش مئیر اسلام آباد کی طرف سے  فراہم کی گئی ایمبولنس وین  ایک ماہ قبل نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر ایم سی آئی  نے واپس کرلی ہے ایک ماہ کے دوران سہالہ سرکل میں ایمبرجنسی کی صورت میں ایمبولنس کا میسر نہ ہونا شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا سبب بن چکا ہے ایک ماہ کے دوران متعدد بار بار ایکسیڈنٹ اور لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں 1122کی ایمبولنس نہ ہونے کی وجہ سے انسانی قیمتی جانیں بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے موت کے منہ میں جاچکی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل ایمبولنس کو ایم سی آئی  نے واپس لے لیاہے اسی دوران متعدد بار لڑائی جھگڑے اور ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں مرکزی رورل ہیلتھ سنٹر سہالہ میں ایمبرجنسی کی صورت میں گاڑی کی جب ضرورت پڑی تو ڈیوٹی پر موجود سٹاف کی طرف سے ایمبولنس نہ ہونے کا پتہ چلا ایک ماہ گزر جانے کے باوجود  ابھی تک ایمبولنس مرکزی ہیلتھ سنٹر سہالہ کو  واپس نہیں کی گئی چیف کمشنر اسلام آباد سمیت ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن /ڈائریکٹر ایم سی آئی سے اپیل کی ہے  کہ نوٹس لیتے ہوئے ایمبرجنسی کی صورت میں شہریوں کو کئی سالوں سے فراہم کی گئی ایمبولنس وین کو واپس کرایا جائے تاکہ ضرورت وقت انسانی قیمتی جانوں کو بروقت ہسپتال پہنچا کر موت کے منہ میں جانے سے بچایا جاسکے دوسری جانب ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز سے بھی اپیل کرتے ہوئے  شہریوں نےکہا ہے کہ  ایمبولنس واپس دلانے میں ایم این اے اپنا اہم کردار ادا کریں یاد رہے کہ اس  ایمبولنس سروس کا آغاز سابق چیرمین یوسی مغل عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کی کاوش سے کیا گیا تھا جسکو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا تھاایک سال قبل بھی گاڑی کو واپس ایم سی آئی نے لے لیا تھا جسکو بعد ازاں سابق چیرمین یوسی مغل کی کاوش سے واپس کرایا گیا تھا دوسری جانب ایم سی آئی ذرائع کے مطابق گاڑی کو اسکا استعمال نہ ہونے کی وجہ سے واپس کیا گیا ہے 

Post a Comment

0 Comments