راولپنڈی این سی پی سی کے زیر اہتمام موسم بہارا ں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی این سی پی سی کے زیر اہتمام موسم بہارا ں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی این سی پی سی کے زیر اہتمام موسم بہارا ں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی
  نظام عدل نیوز 
 درخت لگانا ضروری ہے کیونکہ وہ زندگی کو بہتر بناتے ہیں اورانسان کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ درخت ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے اور آکسیجن چھوڑ کر آب و ہوا کو صاف کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہا رکورڈینیٹر  این سی پی سی ارشاد رامے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، موسم بہار کی شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب مورگاہ بائیو ڈائیورسٹی پارک میں منعقد ہوئی جس میں EPA راولپنڈی، این سی پی سی، اٹک ریفائنری،یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلباء نے شرکت کی۔ ماریہ سفیر ڈپٹی ڈائریکٹر(EPA) راولپنڈی نے موسم بہار کی شجر کاری کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔تقریب سے خطاب کرنے ہوئے ارشاد رامے نے کہا کہ این سی پی سی نے گزشتہ 10 سالوں سے اسکولز، کالجز،یونیورسٹیز، ہاؤسنگ کالونیز، گاؤں، یتیم خانوں، این جی اوز، پارکوں،کھیل کے میدانوں، قبرستانوں، ڈیموں، گولف کلبوں، پولیس اسٹیشنز، مساجد، گرجا گھر، سرکاری اور نجی شعبے میں ایک لاکھ سے زیادہ درخت لگائے ہیں۔   اور محمد ارشاد رامے نے اختتامی کلمات میں درخت لگانے کی سرگرمی کو سراہا۔

Post a Comment

0 Comments