اسلام آباد ہائی کورٹ،آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم
20فروری 2024
نظام عدل نیوز
ظاہر حسین کاظمی
شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار خان کی غیر قانونی گرفتاریوں کا معاملہ
عدالتی حکم عدولی پر ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر کے خلاف توہین عدالت کیس پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، ایس پی صدر فاروق بٹھر وکلاء کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت کے سامنے پیش نہ ہوسکے ڈی سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن والدہ کے ساتھ عمرے پر جانا ہےعدالت نے کہا کہ عدالت کو بتائے بغیر ڈی سی بیرون ملک چلے گئےعدالت کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کی وارنٹ گرفتاری جاری کردیےعدالت کا آئی جی اسلام آباد کو ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم
0 Comments