اسلام آباد پریس کلب کے باہر مظاہرین کی سکیورٹی زون داخل ہونے کی کوشش وفاقی پولیس نے خبردار کردیا
اسلام آباد نظام عدل نیوز
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا ہرشہری کا حق ہےپریس کلب کے باہر مظاہرین پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہےہیں مظاہرین سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکےمظاہرین بار بار ہائی سکیورٹی زون داخل ہونے پر بضد ہیں اور دھمکیاں دے رہےقانون سے تجاوز کرنے پر قانون حرکت میں آئے گامظاہرین پر تشدد کے متعلق مسلسل پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جبکہ مظاہرین پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیااس حوالے سے ترجمان پولیس نے متعدد بار اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔
0 Comments