12 جنوری 2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز ) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر راولپنڈی صائمہ یونس نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تشہیری مہم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے مانیٹرنگ ٹیموں کی نشاندہی پر راولپنڈی کے علاقے مری روڈ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میونسپل کارپوریشن کے عملے نے بڑی تعداد میں بینر اتار دیئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع راولپنڈی میں 26 مانیٹرنگ ٹیمیں اپنی ڈیوٹی پر مامور ہیں الیکشن کمیشن کے جانب سے تشہیری مہم کے سلسلے میں باقاعدہ ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا جس کے مطابق پوسٹر کا 23×18 انچ, ہینڈ بلز اور پمفلٹس کا سائز 6×9 انچ جبکہ بینر کا سائز 9×3 فٹ، پوسٹر کا سائز 3×2 فٹ مقرر کیا گیا ہے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد درآمد یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ تمام امیدواران الیکشن کمیشن کی جانب سے تشہیری مہم کے سلسلے میں جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق پوسٹر اور بینر بنوائیں انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments