اسلام آباد ،مطالبات کی منظوری اور ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لانےتک پولیس کا ضلع کچہری ڈسٹرکٹ جو ڈیشل کمپلیکس کی حدود میں داخلہ بندر ہے گا،اسلام آباد بار ایسوسی ایشن
سید ظاہر حسین کاظمی نظام عدل نیوز
تفصیلات کے مطابق وکلاء اور وفاقی پولیس کے درمیان پیش آنے والے واقعہ پر اسلام آباد بار ایسوسی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آج مورخہ 17 جنوری 2024 بروز بدھ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے معزز رکن سید ضرار حیدر ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کی حدود میں بخشی خانہ کے قریب اسلام آباد پولیس کی جانب سے زدو کوب کیا گیا اور ان پر تشدد کیا گیاجب ساتھی وکلاء نے ان کو بچانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے وکلاء پر سیدھی فائرنگ کی جس سے وکلاء وسائلین بال بال بچے اس دہشت گردانہ عمل کے بعدوکلاء سائلین میں خوف وہراس پھیل گیاجاری بیان میں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وکلاء برادری اس دہشت گردانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ارباب اختیار سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس اقدام میں ملوث اہلکاروں اور ذمہ داران کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور فائرنگ کرنے والے اہلکار کو فی الفور معطل کر کے ان کے
خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مطالبات کی منظوری اور ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لانےتک پولیس کا ضلع کچہری ڈسٹرکٹ جو ڈیشل کمپلیکس کی حدود میں داخلہ بندر ہے گا دوسری جانب اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کل مورخ 18 جنوری 2024 بروز جمعرات مکمل ہڑتال کا اعلان بھی کردیا ہے جبکہ وکلاء کو کہا گیا ہے کہ وہ احتجاج کے طور پر عدالتوں میں پیشی کو یقینی نہ بنائیں
0 Comments