اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )تھانہ آئی نائن کی حدود میں احساس ادارے کا ملازم ظاہر کر کےاسحلہ کی نوک پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو لوٹنے والا ڈکیت گروہ متحرک آئی جی اسلام آباد فوری نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق سید حسن شاہ گیلانی جو غوری ٹاؤن اسلام آباد کا رہائشی ہے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایس میکرو بیالوجی کا سٹوڈنٹ ہے جس نے بتایا کہ وہ جیسے ہی میٹرو بس کے سٹاپ کشمیر ہائی وے پر اترا تو قیمض شلوار میں ملبوس ایک شخص جسکے ہاتھ میں وائرلیس اٹھائی ہوئی تھی خود کو ایک حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے مجھے ساتھ ساتھ چلنے کو کہا میٹرواسٹیشن کے سٹاپ سے باہر وہ مجھے پشاور موڑ بازار کی طرف لیکر گیا جہاں پر جاکر اس نے اپنی جیکٹ سے مجھے پسٹل دیکھایا اور کہا کہ اپنا لیپ ٹاپ اور موبائل نیچے زمین پر رکھ اور واپس چلے جاؤ پیچھے مڑ کر اگر دیکھا تو آپکو گولی مار دوں گا میں نے ایک شہری سے موبائل فون لیکر ون فائیو پر کال کی تو مجھے تھانہ آئی نائن جانے کا کہا گیا تھانہ آئی نائن پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف میری تحریری درخواست پر مقدمہ گزشتہ روز ایک ہفتے بعد 79/24بجرم 392(ت پ) 170(ت پ)171(ت پ) کے تحت درج کیا ہے متاثرہ طالب علم نے بتایا کہ نامعلوم ملزم سے میرے موبائل نمبر کے ذریعے وقوع کے روز ہی رابطہ ہوا تھا جس نےمجھے آبپارہ آنے کو کہا تھانہ آئی نائن پولیس کو اس رابطے کے حوالے سےجب آگاہ کیا گیا تو پولیس نے فوری کوئی ایکشن لینے کے بجائے ٹال مٹول کا مظاہرہ کیا اب موبائل مسلسل بند جارہا ہے متاثرہ طالب علم نے آئی جی ،ایس ایس پی آپریشنز سے اپیل کی ہے کہ تھانہ آئی نائن پولیس کو احکامات جاری کریں کہ ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے میری قیمتی اشیاء برآمد کرائی جائیں دوسری جانب ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طالبہ سے لیپ ٹاپ سمیت موبائل چھین لیا گیا ہے
0 Comments