سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے مستعفی ہونے کے بعد نیا سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کردیا گیا
اسلام آباد نظام عدل نیوز /سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیشل سیکریٹری آصف حسین کو سیکریٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق آصف حسین اس وقت اسپیشل سیکریٹری ون کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔آصف حسین سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی عدم موجودگی میں بطور سیکریٹری خدمات انجام دیں گےیاد رہے کہ گزشتہ روز سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔اپنے استعفے میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی اس لیے عہدہ چھوڑ دیا۔ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے تا حال سیکریٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔
0 Comments