چیف آف آرمی سٹاف حافظ جنرل عاصم منیر کی طرح ہر سطح پر فلسطین میں جنگ بندی اور ان کی امداد کے لیے آواز بلند کریں،میئو قومی یکجہتی کونسل پاکستان

Breaking News

6/recent/ticker-posts

چیف آف آرمی سٹاف حافظ جنرل عاصم منیر کی طرح ہر سطح پر فلسطین میں جنگ بندی اور ان کی امداد کے لیے آواز بلند کریں،میئو قومی یکجہتی کونسل پاکستان

چیف آف آرمی سٹاف حافظ جنرل عاصم منیر کی طرح ہر سطح پر فلسطین میں جنگ بندی اور ان کی امداد کے لیے آواز بلند کریں،میئو قومی یکجہتی کونسل پاکستان

اسلام آباد(نظام عدل نیوز ) میئو قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی  چیئرمین الحاج چوہدری غلام رسول میئو نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیف آف آرمی سٹاف حافظ جنرل عاصم منیر کی طرح ہر سطح پر فلسطین میں جنگ بندی اور ان کی امداد کے لیے آواز بلند کریں اور اسرائیلی مظالم کی روک تمام کے لیے تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئےسرگرم کردار ادا کریں،اس حوالے سے 26 جنوری یکجہتی فلسطین ڈے منا یا جائے گا،سود کے پھیلاؤ میں ٹیلی فون کمپنیاں روزانہ تشہیر کر کے لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے سود پر ایزی لوڈ سمیت دیگر مراعات کے پیکج کا اعلان کرکے نو جوانوں کو اس جانب راغب کرتی ہیںلہذاٰ ان کی تشہیر پر پابندی عائد کی جائے، خاتمہ سود کے لیے آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک ماہ بعد کراچی میں خاتمہ سو آل پائیز کانفرنس منعقد کی جائے گی،جبکہ 19 جنوری کو جمعہ کے روز دوسرا خاتمہ سود کے لیے آگاہی مہم کے لیے ڈے منایا جائے گا اس روز مساجد میں علماء کرام سود کے نقصانات کے بارے عوام کو آگاہی دیں گے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںتنظیم کے دیگر عہدیداران جن میں مرکزی صدر چوہدری اعظم میئو، مرکزی چیف آرگنائزر سلیم الرحمان میئو، مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر اسماعیل میئو،مرکزی نائب صدر چوہدری محمد یوسف شاکر میئو، سربراہ تھینک ٹینک چوہدری عبدالعزیز میئو، مرکزی نائب صدر محمد طاہر خان میئو، مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد اکمل خان میئو و دیگر شامل تھے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،  چوہدری غلام رسول میئو کا مزید کہنا تھا کہ ہم سود کے خاتمہ کے لیے آگاہی مہم چلا رہے ہیں اور کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، اس کا آغاز ملتان میں خاتمہ سود کانفرنس سے کیا گیا تھا جس میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے تھے اس کے بعد لاہور میں خاتمہ سود کا نفرنس منعقد کی گئی جس میں جمعیت المعائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید صفدر شاہ گیلانی امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب جاوید قصوری پنجاب کے صدر جمعیت المعائے پاکستان ریٹائر ڈ کرنل محمد فاروق میوسمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمائند شہروں میں جن میں بہاولپور ،ساہیوال، پیر محل میاں چنوں، کہروڑ پکا، رینالہ خورد، سرگودھا سمیت مختلف شہروں کے ہمارے نمائندوں نے دورے بھی گئے اور اجتماعات میں خطاب بھی کیا اور لوگوں کو سود کا کاروبار کرنے اور اس میں حصہ لینے والوں لوگوں کو اس کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی، موجودہ حالات میں ہم نے سود کے خاتمہ کی مہم میں ہم نے لمبی لمبی با راتوں اور جہیز کی ڈیمانڈ کے خاتمہ کو بھی اپنی مہم کا حصہ بنایا ہے،تا کہ عام آدمی کی مشکلات کا خاتمہ اور بچیوں کی شادی کی میں آسانی پیدا ہو جائے ،سود کے پھیلاؤ میں ٹیلی فون کمپنیاں روزانہ تشہیر کر کے لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے سود پر ایزی لوڈ سمیت دیگر مراعات کے پیکج کا اعلان کرکے نو جوانوں کو مد کی جانب راغب کرتی ہیں ان کی تشہیر پر پابندی عائد کی جائے خاتمہ سود کے لیے آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک ماہ بعد کراچی میں خاتمہ سو آل پائیز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ جبکہ 19 جنوری کو جمعہ کے روز دوسرا خاتمہ سود کے لیے آگاہی مہم کے لیے ڈے منایا جائے گا اس روز مساجد میں علماء کرام سود کے نقصانات کے بارے عوام کو آگاہی دیں گے، انہوں نےحکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ چیف آف آرمی سٹاف حافظ جنرل عاصم منیر کی طرح ہر سح پر فلسطین میں جنگ بندی اور ان کی امداد کے لیے آواز بلند کریں اور اسرائیلی مظالم کی روک تمام کے لیے تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئےسرگرم کردار ادا کریں، جبکہ 26 جنوری یکجہتی فلسطین ڈے منا یا جائے گا،جس میں بڑے شہروں میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ مساجد میں خطاب اور فلسطینی عوام پرمظالم کی روک تھام اورفلسطینی بھائیوں کی فتح کے لیے دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments