مری میں برفباری کے دوران سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

مری میں برفباری کے دوران سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے

31جنوری2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )مری کی ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس نے مری میں برفباری کے دوران سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے جبکہ سہولت مراکز پر24گھنٹے عملہ تعینات کر نے کے ساتھ برفباری پوائنٹس پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور قریشی نے سیاحوں اور عوام کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے بارش و برفباری اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے مری میں آنے والے سیاح اپنی گاڑی مکینکلی فٹ لے کر آئیں اور فیول ٹینک فل رکھیں ڈی ایس پی ٹریفک مری کے مطابق کہ مری میں دوران بارش اور برفباری احتیاط سے ڈرائیونگ کریں سیاح دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اورسڑک  پر چلنے والے دوسروں کا خیال کریں مری میں دوران ڈرائیونگ لین لائن کی پابندی کریں اور کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں ملکہ کوہسار مری میں اپنی گاڑی پارکنگ ایریا میں کھڑی کریں دوران برفباری سلپری ہونے کی وجہ سے گاڑی چھوٹے گیئر میں چلائیں مری میں ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈن افسران کی ہدایات پر عمل کریں مری میں ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم 0519269200پر رابطہ کریں ادھرڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے برفباری کے دوران مری کے مختلف مقامات، کنٹرول روم اور سہولت مراکز کے دورے کے موقع پرکہا ہے کہ مری میں برفباری کے دوران انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں سہولت مراکز پر 24 گھنٹے شفٹوں میں اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے مشینری مکمل طور پر فعال ہے پھسلن سے بچاؤ کے لئے نمک کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے سیاح انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں انہوں نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے لانگ ویکنڈ کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد مری آ سکتی ہے جس کے لئے تمام محکموں کو الرٹ کیا گیا ہے اور انتظامی افسران فیلڈ میں موجود ہیں دریں اثنا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) قاسم اعجاز نے بھی گزشتہ روز مختلف شاہراہوں اور مری میں قائم مختلف سہولت مراکز کے دورے کئے اور انتظامات کا جائزہ لیاانہوں نے کہا کہ سیاحوں کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔برفباری پوائنٹس پر اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے سیاحوں کو چاہیے انتظامیہ سے تعاون کریں مری آنے سے قبل سیاح اپنی گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کروا لیں سیاح اضافی فیول اور گاڑی کو مکینکلی لازمی چیک کروا کر مری آئیں۔
۔۔۔۔۔
راولپنڈی()راولپنڈی پولیس نے اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں 2اشتہاریوں سمیت11ملزمان گرفتارکر کے چرس،شراب اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمدکر لیاتھانہ صدرواہ پولیس نے سجاد سے 790گرام چرس،قاسم سے 520گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے آصف سے 1پستول 30بور،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے نعمان سے1پستول 30بور،تھانہ مورگاہ پولیس نے خرم سے 1پستول 30بور،تھانہ مندرہ پولیس نے گلفام سے 1پستول 30بور،تھانہ روات پولیس نے راشد سے 1پستول 30بور،تھانہ ریس کورس پولیس نے طاہر سے4لیٹر شراب،محسن سے 3لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ تھانہ کینٹ پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری امتیاز اور تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری حماد کو گرفتار کرلیادونوں اشتہاری ملزمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھےدوسری جانب راولپنڈی تھانہ صادق آباد پولیس نے چوری کی واردات میں مطلوب ملزم گرفتارکر کے چوری شدہ موبائل فون برآمدکر لیا پولیس نے چوری کی واردات میں مطلوب نعمان نامی ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ موبائل فون برآمدکر لیاجبکہ راولپنڈی پولیس نے ہی 7 پتنگ فروش و پتنگ باز گرفتارکر کے 750 پتنگیں اور7 ڈوریں برآمدکر لیں تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عبدالرحیم سے200 پتنگیں، ہارون سے 200 پتنگیں، عاطف سے 70 پتنگیں اور ایک ڈور جبکہ باسط سے 100 پتنگیں اور ایک ڈور، تھانہ ریس کورس پولیس نے حذیفہ سے 20 پتنگیں اور2 ڈوریں،اسد سے 10 پتنگیں اور2 ڈوریں،تھانہ نصیر آباد پولیس نے شاہ زیب سے 150 پتنگیں اور ایک ڈوربرآمد کرلی۔

Post a Comment

0 Comments