کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس


اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ،جس میںاے آئی جی آپریشنز ،ایس ایس پی آپریشنز،اے آئی جی تفتیش اور شکایات، ایس ایس پی انوسٹی گیشن تمام زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوزاورتمام تھانہ جات کے افسر مہتمم نے شرکت کی ،اجلاس میں تمام ڈویژن کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا گیااور ہر افسر سے الگ الگ بازپرس کی گئی ،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے بہترین کارکردگی پر افسران کو شاباش دی اور انکا شکریہ بھی ادا کیا،انہوں نے افسران کو مزیدکارکردگی بہتر بنانے کیلئے سیکھنے کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی اور خود احتسابی کے عمل کو جاری رکھنے کا عہد کیا،افسران کو قانون نافذکرنے والے اداروں کے علاوہ اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی،آئی سی سی پی او نے کہا کہ شہر میں امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار کھنے ،سرکاری اور دیگر نجی اہم تنصیبات کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے، منشیات فروشوں اور گداگری کیخلاف جاری مہم کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے،عوام کو مہیا کی جانے والی سہولتوں کو مزیدتیزکیا جائے، اس سلسلے میں تھانوں کو مثالی ہونا چاہیے،دو سے زیادہ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے،شہر کے داخلی اور خارجی راستوںپر سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے اور مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،تمام افسران اپنے ماتحت عملے کی اچھی کارکردگی پر انکی حوصلہ افزائی کرے اورانہیں انعامات سے نوازے،شہریوںکی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کو مزید بہتر سے بہترین بنائیں، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاں نے کہا کہ بہادری ،تہذیب اور شفافیت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے امتیازی نشان ہونے چاہیے، آخر میں انہوں نے کہا کہ تمام افسران انتہائی جانفشانی اور بہادری سے فرائض منصبی سرانجام دیں ، آپ سب لوگ ایک بہترین پولیس فورس کا حصہ ہیں ، آپ کا ہر کام قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوتا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments