محمد سعد حسین رضوی نے 8 فروری کے انتخابات کو حق و باطل کا معرکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے تمام جماعتوں کو اقتدار کی امانت سونپ کر آزما لیا ہر بہروپئے نے ایک نئے انداز میں قوم کو ہمیشہ دھوکہ دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

محمد سعد حسین رضوی نے 8 فروری کے انتخابات کو حق و باطل کا معرکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے تمام جماعتوں کو اقتدار کی امانت سونپ کر آزما لیا ہر بہروپئے نے ایک نئے انداز میں قوم کو ہمیشہ دھوکہ دیا

31جنوری2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی نے 8 فروری کے انتخابات کو حق و باطل کا معرکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے تمام جماعتوں کو اقتدار کی امانت سونپ کر آزما لیا ہر بہروپئے نے ایک نئے انداز میں قوم کو ہمیشہ دھوکہ دیا ضرورت اس امر کی ہے کہ دین محمدی ﷺ کو تخت پر لانے کے لئے قوم متحد ہو جائے 8فروری کو پاکستان کی غیور عوام کرین پر مہر لگا کر تحریک لبیک کو کامیاب کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے حوالے سے فیض آباد سے لیاقت باغ تک انتخابی ریلی کی قیادت کے بعد لیاقت باغ میں خطاب میں کیا اس موقع پر شمالی پنجاب کے امیر علامہ سید عنائیت الحق شاہ سلطانپوری، ترجمان شمالی پنجاب راجہ دانش بختیار دھنیال، سرپرست اعلی وامیدوار این اے 54 مولانا قاضی طاہر محمود قادری رضوی، امیر راولپنڈی وامیدوار این اے 53چوہدری تیمورخالد ایڈووکیٹ، ناظم اعلی مولانامحمد ربنوازفارقی ضیائی، شیخ واصف اقبال، راولپنڈی ڈویژن سے تحریک لبیک کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران سجاد اکبر عباسی ایڈوکیٹ،فیصل الحسن خان، چوہدری رضوان یونس گجر، جاوید اختر عباسی، چوہدری محمد ریاض، پیرمحمد یعقوب سیفی قاضی طاہر محمود، علامہ محمد شفیق قادری، ملک امانت راول، راجہ سہیل اختر ستی، مختار خان، ایاز خان بالڑہ، عمر ارشد ملک ایڈووکیٹ، ممتاز ستی، کرنل(ر)وسیم احمد جنجوعہ، راجہ اسماعیل طارق کیانی، راجہ بابر کرامت، چوہدری سجاد قیصر، چوہدری جاوید اقبال سیفی، بیرسٹر نئیر جواد راجہ، تیمور وحید، حاجی محمد عدیل، چوہدری صفدر ساہی، ملک فدا حسین، ڈاکٹر شفقت محمود ملک، علامہ محمد عمر نقشبندی، ملک ادریس اعوان، سید محمد شاہ ہمدانی بھی موجود تھے فیض آباد آمد پر علامہ سعد رضوی کا فقید المثال استقبال کیا گیا جبکہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں چاہے کورونا ہو سیلاب ہو اگر اقتدار میں آگئے تو مستحق کا حق اسکی دہلیز پر پہنچائیں گے لہذا قوم کئی کئی بار آزمائے ہوں کو بار بار نہ آزمائیں دین اسلام کو تخت پر لائیں ان شا اللہ ایسا مثالی نظام لائیں گے کہ لوگ صدیوں یاد رکھیں گے دیگر تمام سیاسی پارٹیوں سے زائد ملک بھر میں قومی اور صوبائی حلقوں سے امیدوار کھڑے کئے ہیں 76سالوں سے باریاں لگانے والے ظالموں نے قوم کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا ہے اب قوم اس ظلم کیخلاف ہمت سے کھڑی ہو 8 فروری کوکرین پر مہر لگا کر ملک کا خون چوسنے والوں کا احتساب کرے دین اسلام کو تخت پر لانے کیلئے عوام غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ووٹ کی طاقت استعمال کرے ہماری جماعت کا منشور جامع اور مختصر ہے اسلام پاکستان اور عوام، لہٰذاقوم اسلام کی بالادستی ملک وملت کی بقاکیلئے ساتھ دے جب دین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تخت پر آئے گا تو سودی نظام کا خاتمہ کریں گے آئی ایم ایف کی غلامی سے چھٹکارا حاصل کریں گے لاکھوں مقدمات زیر التوا نہیں رہیں گے مفت اور فوری انصاف ملے گا نظام تعلیم اورعلاج بالکل مفت ہوگا خود کش دھماکوں، دہشت گرد حملوں اور ناجائز اسلحہ پکڑدھکڑ سے لوگوں کو محفوظ بنائیں گے ہرقسم کی کرپشن لوٹ مار ملاوٹ دھوکہ دہی ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سمیت تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے اسلام کسی کا قرض نہیں رکھتاصحابہ کرام نے رسول اکرم کی بارگاہ میں اسلام کی بالادستی کیلئے کجھوریں دیں بدلے میں اسلام نے صحابہ کرام کو قیصروکسری کے خزانے دیئے قوم اسلام کے نام پر ووٹ کی پرچی دے ایسا مثالی نظام لائیں گے لوگ صدیوں یاد رکھیں گے جو شخص 3بار وزیراعظم رہ کربھی کہتاہے کہ مجھے موقع نہیں ملایہ قوم کے ساتھ مذاق ہے کل تک ساری پی ڈی ایم،شہباز شریف،بلاول،فضل الرحمن، اور دیگراتفاق واتحاد سے حکومت میں رہ کر عیاشیاں کرتے رہے آج کس منہ سے یہ ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہیں یہ محض قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں اگر قوم نے متحد ہوکر انکا ووٹ کے ذریعے سے احتساب نہ کیا تو میری بات یاد رکھنا یہ مافیاہے پھر سے قوم کا خون چوسنے کیلئے اکھٹے ہوں گے ان ہی نااہلوں کی وجہ سے کمرتوڑ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے جس سے غریب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے عوام ہوشیار رہیں وطن عزیز کو آئی ایم ایف کے چنگل میں دینے والوں اور باریاں لگانے والوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں دین اسلام کو تخت پر لائیں تمام مشکلات سے نجات نظام اسلام کے نفاذ میں ہے لوگ کہتے ہیں کہ ٹی ایل پی صرف مولویوں کی جماعت ہے یاد رہے کہ ہماری جماعت میں علما کرام،ومشائخ عظام، وکلا، انجینئرز،ڈاکٹر،صحافی،طلبا، تاجر اور تمام شعبہ زندگی کے افراد شامل ہیں شمالی پنجاب کے امیر علامہ سید عنائیت الحق شاہ سلطانپوری نے کہا کہ فیض آباد ہمارا مرکز ہے ہم نے یہاں سے لاشیں اٹھائی ہیں تحریک لبیک ہر تحریک کا آغاز فیض آباد سے کرتی ہے لوگوں کو خوفزدہ کرنے سے تم کچھ حاصل نہیں کر سکتے ہمارا ووٹ پاکستان کے استحکام کیلئے ہے  ہم پوری قوت کیساتھ الیکشن لڑینگے۔
۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments