عام انتخابات 2024ملتوی تفصیلات جانیے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

عام انتخابات 2024ملتوی تفصیلات جانیے

عام انتخابات 2024ملتوی تفصیلات جانیے 

اسلام آباد نظام عدل نیوز 
الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد کی کوئی اہمیت نہیں، سینئر تجزیہ کاروں نے سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور ہونے پر اظہار خیال کیا ہےسینئر تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد نہیں الیکشن ملتوی کرانے کی سازش ہے، الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے کہ الیکشن کرائےانہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قرارداد پاس کرانا کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر عملی طور پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوگاشاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ جو وجوہات دی گئیں ان میں کوئی جان نہیں ہیں، کہا گیا کہ امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے،امن و امان کی صورتحال 2008 اور 2013ء میں بھی خراب تھی جبکہ 2018 میں ت و الیکشن والے دن کوئٹہ میں دھماکہ ہوگیا تھا، پھر بھی الیکشن مکمل کروایا گیاشاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ دہشتگرد حملوں کے اعداد و شمار نکال کر دیکھ لیں تو 2008 اور 2013 میں آج کے مقابلے میں بہت زیادہ حملے تھےحامد میر نے کہا کہ اس قرارداد کی کوئی اہمیت نہیں ہے، جن لوگوں نے یہ قرارداد پاس کی ہے انہوں نے چیف جسٹس کو امتحان میں ڈال دیا ہےحامد میر نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ قرارداد منظور کرائی ہے وہ اپنے لیے مسائل کھڑے کر رہے ہیں، وہاں موجود وزیر اطلاعات نے اس قرارداد کی مخالفت کی حامد میر نے کہا کہ یہ قرارداد سے کم سازش ہے، جو سینیٹرز اس کی حمایت کررہے ہیں ان میں سے کسی کا تعلق فاٹا اور کسی کا بلوچستان سے ہے۔

Post a Comment

0 Comments