12جنوری2024
راولپنڈی(نظام عدل نیوز )راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 12 ملزمان گرفتار کرکے 3 کلو سے زائد چرس، 25لیٹر شراب اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کرلیا تھانہ روات پولیس نے مبین سے 1کلو 300 گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے احسن اسلم سے 300 گرام چرس، حمزہ بشیر سے200 گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے عادل سے 600گرام چرس، سعید سے 800 گرام چرس، تھانہ پیرودہائی پولیس نے صداقت سے 10لیٹر شراب، تھانہ بنی پولیس نے جان نذیر سے 6 لیٹر شراب، عبدالوہاب سے 5 لیٹر شراب، تھانہ کلرسیداں پولیس نے مظہر اقبال سے 4 لیٹر شراب برآمد کر لی تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے یاسین سے 1پستول 30 بور، تھانہ پیرودہائی پولیس نے شہزاد سے 1 پستول 30 بور، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے سہیل سے 1پستول 9 ایم ایم برآمد کر لیا۔
0 Comments