اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا اہم اقدام،ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر سیف سٹی اسلام آباد میں تمام نجی و سرکاری گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا اہم اقدام،ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر سیف سٹی اسلام آباد میں تمام نجی و سرکاری گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا



اسلام آباد(نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی ) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سی پی او سیف سٹی / ٹریفک نے سیف سٹی اسلام آباد میں تعینات افسران و جوانوں اور نجی امور کے سلسلہ میں آنے والے افراد کی گاڑیوں کا داخلہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ممنوع قرار دے دیا،مزید اس حوالے سے محکمہ پولیس کے تمام دفاتر اور وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کو بھی خطوط ارسال کردئے گئے،سی پی او سیف سٹی /ٹریفک نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے متعلق شعور پیدا کرنا اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے خصوصی دستے مختلف اوقات میں چوکوں اور شاہراہوں پر عوام کو آگاہی فراہم کررہے ہیں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس ریڈیو ایف ایم 92.4 پر بھی شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال کے متعلق بھی شہریوں کو آگاہی فراہم کررہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments