اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ رمنا اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے دوہر ے اندھے قتل میں ملوث بین الصوبائی اجر تی قاتل گر وہ کے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ رمنا اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے دوہر ے اندھے قتل میں ملوث بین الصوبائی اجر تی قاتل گر وہ کے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا

 
اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ رمنا اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے دوہر ے اندھے قتل میں ملوث بین الصوبائی اجر تی قاتل گر وہ کے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان اسلحہ آ تشیں سے فائر نگ کر کے دو اشخاص کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپورکریک ڈاو¿ن جاری ہے، مورخہ13جو لا ئی 2023کو تھانہ رمنا پولیس کو شہری کی جانب سے درخو است موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان نے اسلحہ آ تشیں سے فائر نگ کرکے محمد وزیر، محمد تا ج اور عابد آ فریدی کوشدید مضر وب کر دیا، محمد وزیر اور محمد تا ج زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جاں بحق ہو گئے، جس پرتھانہ رمنا پولیس نے فوری مقدمہ نمبر492 مورخہ13 جولا ئی 2023درج رجسٹرڈکرکے تفتیش شروع کردی،تھا نہ رمنا اور ہو می سائیڈ یونٹ پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث دو ملزمان انعام اللہ اور وقاص کو گرفتارکرلیا،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ جرائم اور تشدد پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور ملزمان کو ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے گا، انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا " پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں،تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔

Post a Comment

0 Comments