حضرت بابا دھنی پیر شہید سرکار دربار کمیٹی کے زیر اہتمام انتظامی امور دھنی پیر دربار کمیٹی یوتھ ونگ کا کامیاب کنونشن

Breaking News

6/recent/ticker-posts

حضرت بابا دھنی پیر شہید سرکار دربار کمیٹی کے زیر اہتمام انتظامی امور دھنی پیر دربار کمیٹی یوتھ ونگ کا کامیاب کنونشن

حضرت بابا دھنی پیر شہید سرکار دربار کمیٹی کے زیر اہتمام انتظامی امور دھنی پیر دربار کمیٹی یوتھ ونگ کا کامیاب  کنونشن



نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی 
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے علاقے جھنگ سیداں میں واقع وی او ایچ کےہیڈ آفس ارسلان ٹاون میں حضرت بابا دھنی پیر شہید سرکار دربار کمیٹی کے زیر اہتمام یوتھ ونگ کے کنوشن کا انعقاد کیا گیا انعقاد پذیر ہونے والے کنوشن کی صدارت مرکزی چیئرمین انتظامی امور دربار کمیٹی اور وائس چیئرمین قومی امن کمیٹی آل پاکستان  راجہ محمد ہارون ,مرکزی وائس چیئرمین آل پاکستان  راجہ کامران عابد ,مرکزی صدر آل پاکستان و آزاد کشمیر  راجہ نعیم احمد نے کی جبکہ  جنرل( ر ) راجہ جمیل اختر دھنیال کو بطور مہمان خصوصی مدعوکیا گیاتھا منعقدہ کنوشن میں 
 آل پاکستان و آزاد کشمیر کے اضلاع سے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں  دھینال برادری سے تعلق رکھنے والے  نوجوانوں نےشرکت کی  پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا جسکے بعد مرکزی عہدیداران کی طرف سے  دھنیال قوم اور انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر چیئرمین راجہ ہارون اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر  مرکزی صدر دربار کمیٹی راجہ نعیم احمد نےکنوشن کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ دن آگیا ہے جو 60 سالہ پہلے کمیٹی بنائی گئی تھی آج عملی طور پر اس پر کام کرتے ہوئے پوری دھنیال قوم اس پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیاہے انکا کہنا تھا کہ آپس کا اتفاق واتحاد پرامن معاشرے سمیت آنےوالی نوجوان نسل کےروشن مستقبل کی ضمانت ہے راجہ نعیم نےولی مذید کہا کہ ہمیں موجودہ وقت میں ملکی تعلیمی نظام کے بحراں  کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے ہوں گے مرکزی وائس چیئرمین  راجہ کامران عابدنے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ  نوجوان ہماری قوم کا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ہیں جنکے بہترین تعلیم کے ساتھ انکو صحت مند بنانےکے لیے کھیل کے مواقع بھی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے  تاکہ نوجوان نسل ملک وقوم کے لیے سود مند ثابت ہوسکے کنوشن میں شرکاء سے  مہمان خصوصی جنرل( ر)راجہ جمیل دھنیال نےولی بھی نوجوان نسل کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں آخر میں مرکزی چیئرمین راجہ محمد ہارون نےکامیاب کنوشن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کنوشن میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں کا تھا  کہ وہ نوجوان نسل کی فلاح وبہود کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لاتےہوئے انکے روشن مستقبل میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے 



 

Post a Comment

0 Comments