وفاقی سیکرٹری برائے داخلہ آفتاب اکبر درانی کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وفاقی سیکرٹری برائے داخلہ آفتاب اکبر درانی کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

نظام عدل نیوز 
 وفاقی سیکرٹری برائے داخلہ آفتاب اکبر درانی کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
دورے کے دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ سے ملاقات۔دورے کے دوران ایف آئی اے کے سینئر افسران نے سیکرٹری داخلہ کو اپنے شعبہ جات کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ کو جرائم کی روک تھام خصوصا حوالہ ہنڈی، ڈالر سمگلنگ، منی لانڈرنگ، انسانی سمگلنگ، سائبر کرائم اور کاونٹر ٹیرارزم کے حوالے سے جاری کریک ڈاون اور آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے۔ بریفنگ,انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے آئی بی ایم ایس کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ بریفنگ
سیکرٹری داخلہ نے کرنسی کی غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف ائی اے کی کاوشوں کو سراہا۔سیکرٹری داخلہ نے جاری آپریشنز اور کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔سیکرٹری داخلہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری داخلہ نے ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کرنے کے لئے یقینی دہانی کروائی

Post a Comment

0 Comments