صارفین کو گیس ایشوز کے حوالہ سے درپیش مسائل کوحل کرنے کیلئے کسٹمر کیئر سنٹر اب ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہا کریں گے, چیف انجینئر سوئی ناردرن گیس
راولپنڈی( نظام عدل نیوز سیدظاہر حسین کاظمی ) سوئی ناردرن گیس راولپنڈی ریجن نے صارفین گیس کے روزمرہ مسائل کے فوری حل کے لئے ریجن کے تمام کسٹمر کیئر سنٹر کو اپ گریڈ کردیا ہے کسٹمر کیئر سنٹر پر قائم تمام کاونٹر کا فحال بنانتے ہوئے عملہ کی کمی کے ایشو کو حل کر دیا گیا ہے جب کہ صارفین کو گیس ایشوز کے حوالہ سے درپیش مسائل کوحل کرنے کیلئے کسٹمر کیئر سنٹر اب ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہا کریں گے انچارج کسٹمر کیئر سنٹر راولپنڈی ریجن مرویز خان ،چیف انجینئر عاکف نور جنرل مینجر سوئی گیس سید مختار شاہ باقاعدگی سے کسٹمر کیئر سنٹر کا دورہ کریں گے اور واک ان صارفین گیس کے مسائل و شکایات کو فوری نوٹ کیا جا ئے گا چیف انجینئر سوئی ناردرن گیس عاکف نور انچارج کسٹمر کیئر سنٹرز مرویز خان نے گذشتہ روز راولپنڈی کسٹمر کیئر سنٹرکا دورہ کیا صارفین سے روزمرہ امور کے حوالہ سے بات کی اور ان کے حل کے لیئے فوری احکامات جاری کیے اس حوالہ سے جنرل مینجر سوئی ناردرن گیس راولپنڈی ریجن سید مختار شاہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی ریجن میں سواں کیمپ،کینٹ ،رحمان آباد،گوجر خان،چکوال،میرپور آزاد کشمیر،کھیوڑہ،تلہ گنگ اور جہلم پر مشتمل 9سی ایس ایز ہیں جن پر عملہ کی کمی کی شکایات تھیں ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کی ہدایات پر کسٹمر سنٹر کے تمام کاونٹر کو فحال بنانے کے لئے عملہ کی کمی کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے ۔صارفین گیس کے روزمرہ کے امور جو گیس کمپنی سے متعلق ہیں ان میں بلنگ ،گیس ڈسٹری بیوشن اور سیلز کے مسائل ہر روز حل ہوں گے جس کے لئے ریجن کے تمام کسٹمر کیئر سنٹرز اب ہفتہ اور اتور کو بھی کھلا کریں گے صارفین کے مسائل فوری حل ہوں کے
0 Comments