اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی حد سے زیادہ وزن اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی حد سے زیادہ وزن اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری

نظام عدل نیوز 
اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی حد سے زیادہ وزن اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری،
رواں سال کے دوران 34ہزار سے زائد حد سے زیادہ وزن والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کے تحت چالان جاری کیے گئے، حدسے زیادہ وزن اورٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بننے والی گاڑیوںکے خلاف بلا امتیاز کارروائیاںجاری رکھی جائیں تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے اور حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹریفک قوانین اور دوران سفر شاہراﺅں پر حفاظتی ضابطوںپر عملدرآمد کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے،تاکہ اسلام آباد میں مربوط ٹریفک کے نظام کو قائم رکھا جاسکے،اس ضمن میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے رواں سال کے دوران 34ہزار سے زائد حد سے زیادہ وزن والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے چالان جاری کیے، اسلام آبادکیپیٹل پولیس کے اضافی دستے بھی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے تعینات کیے گئے ہیں جو خصوصااسلام آباد ایکسپریس وے،کرنل شیر خان شہید روڈ،سری نگر ہائی وے اور شہرکی دیگر بڑی شاہراﺅں اور مختلف مقامات پر شہریوں کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں تاکہ اسلام آباد کو حادثات سے مکمل محفوظ رکھا جا سکے،اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادنے زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں کہ ایکسپریس ہائی وے،سری نگرہائی وے اور کرنل شیر خان شہید روڈپر تعینات نفری ٹریفک کے بہاو¿ کو مزید موثربنائے،اس سلسلے میں شہری اپنی شکایات کے ازالے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس "پکار"15-پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments