ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائیاں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائیاں

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائیاں

نظام عدل نیوز /ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا،اشتہاری ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا،گرفتار ملزمان اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھے،گرفتار ملزمان میں عرباب خلیل، علی رضا، منیر حسین اور محمد خان شامل،ملزم ارباب خلیل اسلام آباد پولیس، علی رضا فیصل آباد جبکہ منیر حسین اور محمد خان  جہلم اور ڈیرہ غازی خان پولیس کو مطلوب تھےگرفتار ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے، ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا،ملزمان  کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی،این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہےانتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے

Post a Comment

0 Comments