سی پی او سیف سٹی/ٹریفک کی اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے آئی ٹی ماہرین کے ہمراہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے ملاقات

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سی پی او سیف سٹی/ٹریفک کی اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے آئی ٹی ماہرین کے ہمراہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے ملاقات

 
نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی /سی پی او سیف سٹی/ٹریفک کی اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے آئی ٹی ماہرین کے ہمراہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے ملاقات، 
ملاقات میں چوری اور گم ہوجانے والے موبائل فونوںکا آئی ایم ای آئی نمبروں کے ذریعے سراغ لگانے،عوامی پارکوں اور بازاروں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے پر غور کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اس  سی پی او سیف سٹی/ٹریفک کی اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے آئی ٹی ماہرین کے ہمراہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے ملاقات لام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلہ میں سی پی او سیف سٹی/ٹریفک نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے آئی ٹی ماہرین کے ہمراہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے سیف سٹی اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات کا مقصد مواصلاتی آلات کی شناخت،اندراج اور منسوخ نظام کے ذریعے چوری اور گم ہو جانے والے موبائل فونوں اورجرائم پیشہ عناصر کے موبائل فونوں کا آئی ایم ای آئی نمبروں کی مدد سے سراغ لگانا تھا،ملاقات میں آئی ٹی ماہرین نے بتایا کہ اگر کوئی شخص موبائل فون کا آی ایم ای آئی نمبر تبدیل کروا کر دوسرے موبائل فون میں استعمال کرتا ہے تو اس سے یہ معلوم ہوجائے گاکہ کون سا آئی ایم ای آئی نمبر اصل ہے اور کون سا تبدیل شدہ ہے، اس موقع پر سی ڈی اے کے افسران نے سی پی او سیف سٹی/ٹریفک سے کہا کہ انہیںعوامی پارکوں کو جدید بنانے کے حوالے سے اسلا م آباد کیپیٹل پولیس کی مدد درکار ہوگی، سی ڈی اے کے افسران نے عوامی پارکوں ،بازاروں کی پارکنگ اورداخلی و خارجی راستوں پر کیمرے نصب کرنے ،سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے ذریعے نگرانی کرنے اور اس کے ساتھ اندھیرے والی جگہوں پر پر گلابی بٹن لگانے کی تجاویز پیش کی،انہوںنے مزید کہا کہ عوامی پارکوں میں آنے والے افراد کے شناختی کارڈ کے ریکارڈ کا اندراج بھی جدید نظام میں کیا جائے گا،سی پی او سیف سٹی/ ٹریفک نے سی ڈے اے کے افسران کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور انہیں سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کروایا۔

Post a Comment

0 Comments