نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی چلڈرن ہسپتال آمد،ایمرجنسی توسیع بلاک اور پناہ گاہ کا آغاز

Breaking News

6/recent/ticker-posts

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی چلڈرن ہسپتال آمد،ایمرجنسی توسیع بلاک اور پناہ گاہ کا آغاز

نظام عدل نیوز /نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی چلڈرن ہسپتال آمد،ایمرجنسی توسیع بلاک اور پناہ گاہ کا آغاز،چلڈرن ہسپتال میں ذیایبطس کی کم سن مریضہ ماہ نور اور نو عمر محمد قمر جاوید نے چلڈرن ہسپتال ایمرجنسی توسیع پراجیکٹ کا ربن کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا ،چلڈرن ہسپتال کی سرائے کا افتتاح فارماسسٹ ڈاکٹر عقیلہ اقبال نے کیا 
چلڈرن ہسپتال میں ایمرجنسی توسیع پراجیکٹ اسلامک ایڈ پاکستان کے تعاون سے تعمیر کیا گیاہے
چلڈرن ہسپتال کا ایمرجنسی توسیع پراجیکٹ مجموعی طورپر  200بیڈز پر مشتمل ہوگا 
چلڈرن ہسپتال ایمرجنسی توسیع بلاک کے پہلے مرحلے میں 38بیڈز پر مشتمل وارڈ فنکشنل کیا گیا ہے 
وزیراعلیٰ محسن نقوی او آر ایس روم، آئسولیشن او ردیگر شعبوں کا معائنہ کیا ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سپیشل بچوں کے لئے بنائے گئے ٹائلٹ کا بھی جائزہ لیا وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال ایمرجنسی توسیع بلاک کے تعمیراتی معیار کو سراہا ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نو تعمیر شدہ سرائے میں رہائش کمروں کا معائنہ کیا ،وزیراعلی محسن نقوی کی سرائے میں مقیم والدین سے بات چیت، سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ،سرائے میں زیادہ تر افغانستان اور خیبر پختونخوا سے آنے والے مریضوں کے والدین مقیم تھے،چلڈرن ہسپتال کی سرائے میں افغانستان سے محمد ناصر، عامر حسین، لکی مروت کے سراج،بٹ گرام کے سیف اللہ کے بچے چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،افغانستان او رکے پی کے سے آنے والے مریضوں کے والدین نے پنجاب کے چلڈرن ہسپتال میں علاج کا معیار سب سے بہترین قرار دیا 
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے والدین سے سرائے قیام اور طعام کی سہولتوں کے بارے میں تفصیلی طو رپر بات چیت کی ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے عقب میں چلڈرن یونیورسٹی کے زیر تکمیل پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا ،چلڈرن یونیورسٹی کے پراجیکٹ کی مدت تکمیل2025 ہے،چلڈرن یونیورسٹی کی عمارت 4منزلہ تعمیر کی جائے گی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چلڈرن یونیورسٹی کی جلد تکمیل کے لئے مخیر حضرات سے تعاون حاصل کرنے کی ہدایت کی ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لندن میں مقیم اسلامک ایڈ کے چیئرمین محمود الحسن کا ٹیلی فو ن کر کے خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا،صوبائی وزراء عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹریز صحت، اطلاعات، ڈپٹی کمشنر لاہور اور اور دیگر بھی موجود تھے

Post a Comment

0 Comments