تاخیر کیوں؟ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرادیے جائیں، شہباز شریف

Breaking News

6/recent/ticker-posts

تاخیر کیوں؟ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرادیے جائیں، شہباز شریف

تاخیر کیوں؟ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرادیے جائیں، شہباز شریف

 اسلام آبادنظام عدل نیوز /وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہونے چاہئیں، انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا، حلقہ بندیاں کرنا اور نتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہےیہ بات انہوں ںے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے ایک روز قبل بڑھائی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اضافہ مجبوری میں کیا، پیٹرول کی قیمت ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے، قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کے مہنگا ہونے کے سبب بڑھی جس کی وجہ سے ہمیں بھی مجبوری میں بڑھانا پڑھی، آئی ایم ایف کی وجہ سے ہم پیٹرول پر سبسڈی نہیں دے سکتےوزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی، فی الوقت نگراں سیٹ پر ن لیگ کی مشاورت مکمل ہوچکی ہے بس قائد حزب اختلاف سے مشاورت باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش,شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 12 اگست کو حکومت کی مدت مکمل ہو رہی ہے، نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا ہے، عوامی مینڈیٹ سے لیس حکومت 5 سال حکومت کرے گی، انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔

Post a Comment

0 Comments