ربجا کے انتخابات مکمل پروگریسو پینل نے میدان مار لیا مرتضی ملک پورے پینل سمیت کامیاب

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ربجا کے انتخابات مکمل پروگریسو پینل نے میدان مار لیا مرتضی ملک پورے پینل سمیت کامیاب

ربجا کے انتخابات مکمل پروگریسو پینل نے میدان مار لیا مرتضی ملک پورے پینل سمیت کامیاب 

 اسلام آباد(نظام عدل نیوز ) راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹس ایسوسی ایشن RIBJA کے سالانہ انتخابات مکمل پروگریسو پینل نے میدان مار لیا مرتضیٰ ملک صدر فیاض چوھدری سیکرٹری جنرل سید ظاھر شاہ کاظمی سیکرٹری فنانس یاسر محمود عباسی سیکرٹری اطلاعات جبکہ نائب صدور میں احسان علی ناریجو ملک آصف اقبال نیاز حیدری وقار چوھدری خواتین کی نائب صدر کی خصوصی نشت پر آسیہ عمیر خٹک کامیاب
 جوائنٹ سیکرٹریز کی نشستوں پر ارشد علی یوسفزئی حسین بنگش شکیل پسوال بابر حسین نعمان سپرا منتخب ھوگے ھیں جبکہ گورننگ باڈی کی نشستوں پر سردار شوکت محمود خان۔ ملک صدیق اعوان۔ اعجاز عباسی۔ عالم نور حیدر ۔منصور ظفر۔ چوھدری عرفان کھٹانہ ۔سردار مسعود حنیف۔ سید عقیل شاہ کاظمی۔ مخدوم ارشد ۔نعمان بشیر ۔جاوید مرزا ۔شاھد رضوی۔ بلال عظیمی وقار خان یوسفزئی سردار وقار خان۔ حاجی وحید الزمان ۔فیضان حیدر۔ عمر مغل۔ جواد گولڑہ ۔شمس نیازی۔ خالد چوھدری۔ علی  شمعون ۔نازیہ الطاف ۔راجہ عامر لطیف۔ عمار یاسر۔محسن مبشر ۔طاھر محمود کیانی ۔ذیشان قیوم۔ ریاض شاھد ۔سرمد صابری۔ رضا بنگش منتخب ھوگئے۔قبل ازیں چیئرمین الیکشن کمیٹی سینئر صحافی محبوب الرحمان تنولی نے ایگزیکٹو باڈی کے نو منتخب عہدیدارن جبکہ ممبر الیکشن کمیٹی اے کے این ایس کے صدر امجد چوھدری نے گورننگ باڈی کے نومنتخب عہدیداران کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ھوئے نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا نے کہا کہ ربجا صحافتی کمیونٹی کا بازوئے شمشیرزن ھے جس نے ھمیشہ ھر کڑے وقت کی جدوجہد میں صحافی برادری کے ھر اول دستے کا کردار ادا کیا ربجا کی تاریخ ساز جدوجہد نوشتہ دیوار ھے ربجا کے سابق صدر سردار شوکت محمود ھمارے قابل اعتماد ساتھی ھیں جہنوں نے ھر موقع پر جرنلسٹس کمیونٹی کے حقوق کی جدوجہد میں ھمارا مکمل ساتھ دیا جس پرربجا کے تمام دوست تحسین کے لائق ھے انہوں نے ربجا کے نومنتخب صدر مرتضی ملک اور انکی کابینہ کے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ھوئے کہا کہ مستقبل کے چیلنجیز کا مقابلہ کرنے کے لیئے ربجا کو باھمی اتحاد سے اگے بڑھنا ھوگا ۔تقریب سے خطاب کرتے ھوئے ربجا کے اوٹ گوانگ صدر اور پروگریسو پینل کے چیئرمین سردار شوکت محمود نے کہا کہ ھمارا جینا مرنا ورکرز کے ساتھ ھے ۔ورکرز کے معاشی حقوق اور مسائل کے حل کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سردار شوکت محمود نے کہا کہ انکی صدارت کے ادوار میں علاقائی اخبارات کا 25 فیصد کوٹہ رمضان اور کورونا کے دنوں میں 17 دن کے مسلسل دھرنے کی وجہ سے دوبارہ بحال ھوا ربجا کے آئین کی منظوری کے ساتھ ساتھ مسلسل جدوجہد کے زریعے ربجا کے مجموعی وقار میں اضافہ ھوا ایجنسیز سے ورکرز کے کروڑوں روپیئے کی ریکوری کرائی گی انہوں نے کہا آئین کسی ملک کا ھو یا تنظیم کا وہ سب سے مقدس دستاویز ھوتی ھے کوئی بھی شخصیت آئین سے بالاتر نہیں ھے سردار شوکت محمود نے نومنتخب صدر ربجا  مرتضیٰ ملک اور انکی کابینہ سے توقع کا اظہار کیا کہ وہ صحافتی کمیونٹی کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔ نومنتخب صدر ربجا مرتضیٰ ملک نے ربجا کے تمام دوستوں کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا ربجا کو ازسرنو منظم کرینگے۔ورکرز کے وقار اور معاشی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ھوگا۔انہوں کہ وہ ایک ٹیم ورک کے ساتھ دوستوں کی مشاورت سے اگے بڑھیں گے مرتضی ملک نے کہا اپنے ممبران کی فلاح وبہبود اور انکے حقوق کا تحفظ ھماری اولین ترجیح ھوگی انہوں نے کہا کہ ھماری کامیابی کا راز ورکرز کے باھمی اتحاد مسلسل جدوجہد  میں مضمر ھے۔آر آئی یو جے کے سیکرٹری طارق ورک نے کہا کہ ربجا ھمارا بازوں اور صحافتی کمیونٹی کا جدوجہد کرنے والا بڑا فورم اور ھماری طاقت ھے۔نومنتخب باڈی کی ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ بڑھ گی ھیں ۔اے پی پی ورکرز یونین کے صدر شہزاد چوھدری نے کہا کہ ھر کڑے وقت صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے ربجا کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اے پی پی ورکرز یونین اور ربجا کا لازوال رشتہ ھے۔ اے این ایس کے صدر امجد چوھدری نے ورکرز کے حقوق کے لیئے ربجا کی انتھک جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ جدوجہد کے اس سفر میں اے کے این ایس ربجا کے ساتھ ھے۔حریت راھنماء عبدالحمید لون نے ربجا کی نومنتخب باڈی کو مبارک باد پیش کرتے ھوئے کہا کہ صحافی برادری کی متحرک اور فحال تنظیم  ھونے وجہ سے ربجا کو صحافتی برادری میں اھم مقام حاصل ھے انہوں توقع کا اظہار کیا کہ صحافی برادری کے دوست مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت سوز مظالم کو بےنقاب کرنے اور ریاست پر بھارت کے ناجائز تسلط کے خاتمے کے لیئے میڈیا کے محاذ پر  اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔ سینئر صحافی محبوب الرحمان تنولی نے کہا کہ ربجا جڑواں شہروں کی متحرک اور موثر صحافتی تنظیم ھے  ھزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر لقمان شاہ نے کہاکہ ربجا صحافی برادری کا مضبوط قلعہ ھے نومنتخب جنرل سیکرٹری ربجا فیاض چوھدری نے تقریب میں نظامت کے فرائض سر انجام دیئے اور کہا کہ ھم تمام صحافی تنظیموں کے ساتھ ملکر ورکرز کے حقوق کے لیئے میدان عمل میں موجود رھیں گے۔ ربجا کی اس تقریب سے ارآئی یوجے کے سابق جنرل سیکرٹری طارق عثمانی ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر خٹک راحیل سواتی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس تقریب میں جڑواں شہروں کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔

Post a Comment

0 Comments