راولپنڈی کمشنر کی جانب سے مسیحی پاسٹرز کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی کمشنر کی جانب سے مسیحی پاسٹرز کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام

نظام عدل نیوز راولپنڈی  کمشنر  کی جانب سے مسیحی پاسٹرز کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام۔

بنی، نصیرآباد اور صادق آباد میں اقلیتوں کی فلاح کے لئے میثاق سینٹرز قائم   کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے آر پی او کے ہمراہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لئےمسیحی برادری کے نمائندگان کے لئے کمشنر آفس راولپنڈی میں خصوصی تقریب کا اہتمام۔
پاکستان ہم سب کا ہے اور ہر فرد کا اس پر برابری کا حق ہےاسلام وپاکستان دشمن قوتیں ہمارا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں جن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا ہو گامعمولی غلط فہمی اور سوشل میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا تفرقات کو ہوا دینے کا باعث بنتا ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویثرن لیاقت علی چٹھہ،انتظامیہ کی جانب سے مسیحی نمائندگان کے ساتھ روابط بڑھانے کے لئے انتظامی افسران و 40 مسیحی نمائندگان پر مشتمل واٹس ایپ گروپ تشکیل دیاگیا ہے۔کمشنر راولپنڈی
ایسی کوئی بھی خبر ہو تو اسکی فوری تحقیق کر کے ضروری کاروائی کی جاۓڈھوک سیداں و دیگر مسیحی آبادیوں کی سڑکوں کی مرمت کا کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ اقلیتوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ امن کے سفاک دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کا موقع نہ مل سکے۔

Post a Comment

0 Comments