وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نگران 16 رکنی وفاقی کابینہ تشکیل دیدی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نگران 16 رکنی وفاقی کابینہ تشکیل دیدی

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نگران 16 رکنی  وفاقی کابینہ تشکیل دیدی

 اسلام آباد(نظام عدل نیوز )نگران  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 16 رکنی کابینہ تشکیل دیدی،۔ وزیراعظم ہائوس کے ذرائع کیمطابق وفاقی کابینہ میں ذوالفقار چیمہ، گوہر اعجاز، شعیب سڈل اور سرفراز بگٹی ،محمد علی درانی ، شاہدآفریدی ڈاکٹر وقار مسعودکے نام شامل ہیں۔محمد علی درانی وزارت توانائی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلئے شاہد آفریدی کوقلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ نگراں وفاقی کابینہ دو مراحل میں تشکیل دی جائے گی۔وزیرخزانہ کیلئے ڈاکٹر وقار مسعود کا نام زیر غور ہے۔ نگراں وزیراعظم نے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی جس کے بعد انہوں نے شہباز دور کے بیشتر افسران عہدوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ جبکہ توقیر شاہ پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جہاں بہت ضروری ہوگا صرف وہاں تبدیلی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments